عراق:اغوا امریکی صحافی رہا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں بیاسی روز سے اغوا خاتون امریکی صحافی کےجل کیرول کو رہا کر دیا گیا ہے۔ رہائی کے بعد صحافی نے کہا کہ اغوا کاروں نے ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ ان کو کیوں اغوا کیا گیا تھا۔ جل کیرول کے اغوا کارروں کا مطالبہ تھا کہ عراقی جیلوں میں قید تمام خواتین کو رہا کر دیا جائے۔ کرسچیئن سائنس مانیٹر اور کئی دوسرے مغربی جرائد کے لیے کام کرنے والی صحافی جل کیرول کو جنوری کے پہلے ہفتے میں اس وقت بغداد سے اغوا کیا گیا تھا جب وہ سنی اتحاد کے لیڈر عدنان دولیمی سے ملاقات کے لیے جا رہی تھیں۔اٹھائیس سالہ جل کیرول پچھلے تین سال سے عراق سے رپوٹنگ کر رہی تھی۔ جل کیرول نے کہا کہ وہ رہائی پر بہت خوش ہیں اور جلد اپنے خاندان سے ملنا چاہتی ہیں۔ جل کیرول نے کہا کہ اغوا کے دوران اس کو صرف اپنے کمر ے سے باتھ روم تک جانے کی اجازت تھی۔کیرول نے کہا کہ ان کو تین مہینوں میں ایک مرتبہ ٹی وی دیکھنے کی اجازت ملی تھی۔ عراق کی پولیس نے کہا ہے کہ انہیں عراقی اسلامک پارٹی کے دفتر میں رہا کیا گیا تھا اور اس وقت اس کو بغداد کے گرین زون کے سخت حفاظتی علاقے میں رکھا کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں عراق: حملوں میں 80 افراد ہلاک05 January, 2006 | آس پاس بش عراق میں ہار مان لیں: الظواہري 06 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||