عراق: کار بم دھماکہ، تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوبی حصے میں ایک بازار میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک جبکہ سترہ زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محمودیہ کے ایک بازار میں ہونے والا دھماکہ اس وقت ہوا جب خریداروں کی ایک بڑی تعداد بازار میں موجود تھی۔ یہ حملہ بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقے میں کار بم دھماکے کے ایک دن بعد ہوا ہے جس میں ساٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ عینی شاہدین نے اتوار کو بغداد کی گلیوں میں راکٹ اور گولیاں برسائے جانے کی بھی اطلاعات دی ہیں۔ ایک سکیورٹی اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ محمودیہ کے بازار میں کھڑی ایک گاڑی میں بم نصب تھا جس کے بعد ایک مارٹر بھی فائر کیا گیا۔ عراق میں اتحادی فوج کے قبضے کے تین سال کے دوران بغداد مزاحمت کاروں کے حملوں کا خاص نشانہ رہا ہے۔ اس سے قبل عینی شاہدین نے بغداد کے سنی علاقے ادہامیہ میں جھڑپوں کی اطلاعات بھی دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں دس مارٹر بم فائر کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات میں یہ واضح نہیں ہے کہ ان حملوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ ادہامیہ بغداد کے ’صدر‘ شہر کے قریب واقع ہے اور اس میں سنیوں کی کئی زیارت گاہیں واقع ہیں۔ وزیر اعظم نورالمالکی کی تمام تر کوششوں کے باوجود بغداد میں فرقہ واریت عروج پر ہے۔ وہ مختلف دھڑوں کے درمیان پائی جانے والی فرقہ واریت کے خاتمے کے لیئے ان دنوں قومی اتحاد کے منصوبے پر سیاسی رہنماؤں کو متفق کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں بغداد: بم دھماکوں میں چھ ہلاک23 April, 2006 | آس پاس بغداد دھماکے: چھ افراد ہلاک24 April, 2006 | آس پاس بغداد: چھ ہزار سے زیادہ ہلاکتیں06 June, 2006 | آس پاس بم حملوں کا خدشہ، بغداد میں کرفیو09 June, 2006 | آس پاس بغداد: بازار دھماکہ، درجنوں ہلاک01 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||