بغداد دھماکے: چھ افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دار الحکومت بغداد میں متعدد بم دھماکوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوئے ہیں۔ پہلا دھماکہ مرکزی بغداد میں عراقی وزارت صحت کے نزدیک ہوا اور اس کا نشانہ عراقی پولیس کا ایک گشتی دستہ تھا۔ اس دھماکے میں تین افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں پولیس کے کئی اہلکار بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق اس دھماکے میں مزید تین گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں اور قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس دھماکے کے فوری بعد بغداد میں ایک یونیورسٹی کے داخلی دروازے کے نزدیک مزید دو بم دھماکے ہوئے۔ ان دھماکوں میں بھی تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ دھماکے ایسے وقت پر ہوئے ہیں جب عراق کے نئے نامزد وزیر اعظم جواد الملیکی ملک میں قومی اتحاد پر مبنی حکومت کے قیام کے لیئے سیاسی رہنماؤں سے مذاکرات کررہے ہیں۔ ایک روز پہلے بھی بغداد میں ایک راکٹ حملے میں سات افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔ تین مارٹرگولے سخت سکیورٹی والے گرین زون میں پھٹے جبکہ دیگر دھماکے عراق کی وزارتِ داخلہ اور سٹیڈیم کے قریب ہوئے تھے۔ اتوار کو ہی عراقی پولیس نے بغداد کے شمال میں گولیوں سے چھلنی چھ لاشیں برآمد کی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ افراد بھی عراق میں جاری حالیہ فرقہ وارانہ جارحیت کا نشانہ بنے ہیں۔ یاد رہے کہ 22 فروری کو سامرہ میں شیعوں کے مقدس روضے پر بم حملے کے بعد عراق میں درجنوں افراد فرقہ وارانہ شدت پسندی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ |
اسی بارے میں بغداد: بم دھماکوں میں چھ ہلاک23 April, 2006 | آس پاس جعفری یا کوئی اور، فیصلہ آج ہوگا 21 April, 2006 | آس پاس ’مضبوط عراقی رہنما کی ضرورت‘03 April, 2006 | آس پاس عراقی قیادت جلدی کرے: رائس، سٹرا02 April, 2006 | آس پاس رائس، سٹرا عراق کے دورے پر02 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||