رائس، سٹرا عراق کے دورے پر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیرخارجہ کونڈولیزا رائس اور ان کے برطانوی ہم منصب جیک سٹرا ایک غیراعلانیہ دورے پر عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے ہیں۔ رائس اور سٹرا کا عراق کا یہ دورہ کافی اہم ہے کیوں کہ بغداد کی سیاسی سرگرمیاں حکومتی تشکیل کے مراحل میں ہیں۔ دونوں رہنما عراقی صدر جلال طالبانی اور وزیراعظم ابراہیم جعفری سے ملاقات کریں گے۔ کونڈولیزا رائس برطانوی وزیرخارجہ کی دعوت پرچند دو روز سے شمال مغربی انگلینڈ کے دورے پر تھیں جہاں سے وہ اور جیک سٹرا سیدھے بغداد گئے۔ عراق میں جنوری کے انتخابات میں وزیراعظم جعفری کا شیعہ اتحاد اکثریت سے کامیاب رہا تھا لیکن تشدد پر کنٹرول نہ حاصل کرنے کے بعد جعفری پر دباؤ ہے کہ وہ ملک کی قیادت کسی اور کو سونپ دیں۔ ابراہیم جعفری سنی برادری اور کردوں کے سیاسی نمائندوں کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اب خود ان کے سیاسی اتحاد کے بعض سیاست دانوں کی جانب سے ان کی قیادت کو چیلنج کا سامنا ہے۔ گزشتہ ہفتے شیعہ اتحاد کے سینیئر سیاسی رہنماؤں نے بتایا کہ بغداد میں امریکی سفیر زلمےخلیل زاد نے ان سے کہا تھا کہ صدر بش وزیراعظم جعفری کی قیادت کی حمایت نہیں کرتے۔ جواب میں ابراہیم جعفری نے کہا کہ صدر بش کے بیان سے عراق میں جمہوریت کی ان کی حمایت کمزور ہوگی۔ وزیر خارجہ رائس نے انگلینڈ کے دورے پر اعتراف کیا تھا کہ امریکہ نے عراق میں ہزاروں ٹیکٹیکل غلطیاں کی ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ صدام حسین کو حکومت سے دستبردار کرنے کا فیصلہ درست تھا۔ رائس اور ان کے برطانوی ہم منصب بغداد میں ایسے وقت میں ہیں جب بعض حلقے ایک قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کررہے ہیں تاکہ عراق کی تمام برادریوں کی حکومت میں نمائندگی ہوسکے اور دہشت گردی پر قابو پایا جاسکے۔ عراقی انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہونے والے شیعہ اتحاد نے ابراہیم جعفری کو پھر سے وزیراعظم کے عہدے کے لیے اتحاد کے رہنما کی حیثیت سے نامزد کیا تھا لیکن کرد اور سنی جماعتوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کی جگہ کسی اور کو وزیراعظم نہیں بنایا گیا تو وہ حکومت میں شریک نہیں ہوں گے۔ امریکہ نے حکومت سازی کے سست عمل پر بےزاری کا اظہار کیا ہے۔ امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے سنیچر کو کہا: ’عراق میں خون بہہ رہا ہے جبکہ یہ لوگ بڑی سست رفتاری سے (حکومت سازی میں) آگے بڑھ رہے ہیں۔‘ |
اسی بارے میں عراق میں غلطیاں ہوئیں: رائس31 March, 2006 | آس پاس ’ابراہیم جعفری دستبردار ہوجائیں‘01 April, 2006 | آس پاس جل کیرول نے بیان بدل لیا02 April, 2006 | آس پاس عراق میں ہزاروں کی نقل مکانی30 March, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||