عراق میں غلطیاں ہوئیں: رائس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے تسلیم کیا ہے کہ امریکی سے عراق میں ہزاروں غلطیاں سرزد ہوئیں، تاہم انہوں نے کہا کہ عراق پر حملے کا امریکی فیصلہ درست تھا۔ انہوں نے یہ بات برطانوی شہر بلیک برن میں امورِ خارجہ پر ایک اہم تقریر کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کا اہتمام بی بی سی ریڈیو فور اور چیٹہم ہاؤس انٹرنیشنل افیئرز انسٹی ٹیوٹشن نے کیا تھا۔ امریکی وزیر ِخارجہ کے دورے کے موقع پر بلیک برن میں جنگ مخالف مظاہرے ہوئے۔ تقریر کے بعد حاضرین کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ’میں جانتی ہوں کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں، یقیناً ہزاروں کے حساب سے۔ ‘ ’لیکن اگر آپ تاریخ پر نظر دوڑائیں تو فیصلہ یہ کرنا ہوتا ہے کہ آیا آپ نے صحیح حکمت عملی اپنائی یا نہیں۔ مجھے کامل یقین ہے کہ صدام حسین کو ہٹانے کا فیصلہ ایک درست فیصلہ تھا کیونکہ وہ عالمی برادری کے لیئے ایک خطرہ بنتا جارہا تھا۔‘ تقریر کے دوران کونڈولیزا رائس نے امریکی خارجہ پالیسی کے جن پہلوؤں پر روشنی ڈالی، اس کے چیدہ چیدہ نکات درج ذیل ہیں:- اول یہ کہ کسی کو بھی عدل و انصاف اور آئین کی بالادستی سے امریکی کی وابستگی شک نہیں ہونا چاہیے۔ دوم یہ کہ امریکہ کو دنیا بھر کا بڑا جیلر بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ گرفتار شدہ ’دہشت گردوں‘ پر مقدمے چلائے جائیں۔ سوم یہ کہ آزادی کا فروغ آج امن کے لیئے سب سے بڑی امید ہے۔ چہارم یہ کہ امریکہ ایران کے جوہری بحران کے سلسلے میں طاقت کے استعمال کا ارادہ نہیں رکھتا۔ مگر یہ یاد رکھنا چاہیے کہ صدر بش کسی آپشن کو بھی اپنے ایجنڈے سے باہر نہیں کرتے۔ امریکی وزیر خارجہ برطانیہ کے شمالی مغربی حصے کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ بلیک برن سے دارالعوام مے رکن اور برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا کی مہمان ہیں۔ | اسی بارے میں ’عراق میں 86 صحافی ہلاک ہوئے‘20 March, 2006 | آس پاس عراقی شہریوں کی ہلاکت، تفتیش21 March, 2006 | آس پاس عراق پر پیش رفت حوصلہ افزا ہے: بش19 March, 2006 | آس پاس عراق: ’تیس سر کٹی لاشیں برآمد‘26 March, 2006 | آس پاس گمنام عراقی بلاگر انعام کی امیدوار27 March, 2006 | آس پاس بغداد: امریکی کارروائی پر سخت تنقید27 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||