گمنام عراقی بلاگر انعام کی امیدوار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک نامعلوم عراقی خاتون کے لکھے ہوئے بلاگ غیر افسانوی ادب کے لیے بی بی سی فور کے سیمویل جانسن انعام کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔ ’بغدادبرننگ‘(بغداد جل رہا ہے) کے عنوان سے اس نامعلوم عورت نے انٹرنیٹ پر بلاگوں کی صورت میں آنکھوں دیکھا حال بیان کیا جو مقابلے میں شریک انیس کتابوں میں سے ایک ہے۔ خاتون نے یہ بلاگ ’رِوربنڈ‘ کے نام سے تحریر کیے تھے۔ انعام کی مالیت تیس ہزار ڈالر ہے اور اس کا اعلان چودہ جون کو ہوگا۔ بہترین کتاب کا فیصلہ کرنے والے پینل کے سربراہ پروفیسر رابرٹ ونسٹن نے بتایا کہ اس برس ان کے سامنے مختلف طرز کی تحریریں ہیں اور فیصلہ کرنا مشکل ہوگا۔ انعام کے لیے نامزد ہونے والی دیگر کتابوں میں ایلن بینٹ کی ’ان ٹولڈ سٹوریز‘ اور جنگ عظیم کے بعد روس امریکہ تعلقات پر ایک تحقیق بھی شامل ہے۔ ججوں کے پینل میں تھیٹر کے ہدایتکار سر رچرڈ آئر، کالم نویس کرسٹینا اوڈون اور سنڈے ٹیلیگراف کے ادبی شعبے کے مدیر مائیکل پروجر شامل ہیں۔ | اسی بارے میں دنیا کے سات بہترین بلاگز17 June, 2005 | آس پاس بلا (گ) کی سیاست21 February, 2005 | Debate ’رفتار: فی سیکنڈ ایک بلاگ‘02 August, 2005 | نیٹ سائنس 2005 کے نئے انگریزی الفاظ11 January, 2006 | Learning English بلاگ سپاٹ:پابندی کے خلاف تحریک05 March, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||