’ابراہیم جعفری دستبردار ہوجائیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شیعہ اتحاد کے ارکان پہلی مرتبہ ابراہیم جعفری پر زور دے رہے ہیں کہ وہ وزیر اعظم کے عہدے سے دستبردار ہو جائیں تاکہ ایک متحدہ حکومت قائم کی جاسکے۔ یہ کال اتحاد کے ایک اہم سیاستدان قاسم داؤد کی طرف سے دی گئی ہے تاکہ سیاسی تعطل کو ختم کیا جاسکے۔ ’میں ابراہیم جعفری سے کہتا ہوں کہ وہ یہ بہادرانہ قدم اٹھاتے ہوئے اپنا عہدہ چھوڑ دیں اور ایک اچھی مثال قائم کریں‘۔ سنی اقلیت اور کرد حلقے ابراہیم جعفری کے حامی نہیں ہیں۔ اہم شیعہ رہنماؤں نے کہا ہے کہ انہیں عراق کے لیئے امریکی سفیر نے بتایا ہے کہ امریکہ بھی ابراہیم جعفری کے حق میں نہیں ہے۔ دوسر جانب ابراہیم جعفری نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ عراق کے معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ کہا جارہا ہے کہ ان کا اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایک بڑے اتحادی دھڑے سپریم کونسل آف اسلامک ریوولوشن سے منسلک سعد جواد قندیل کا کہنا ہے کہ ابراہیم جعفری کے دستبردار ہونے کے لیئے کئی حلقے متحد ہیں۔ ابراہیم جعفری کا انتخاب حکمراں شیعہ اکثریتی حکمراں اتحاد نے دسمبر کے انتخابات میں فتح کے بعد کیا تھا۔ تاہم کرد اور سنی حلقے اس چناؤ کے خلاف تھے اور انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اgر جعفری کو نہ ہٹایا گیا تو وہ اتحادی حکومت کے قیام کا بائیکاٹ کردیں گے۔ | اسی بارے میں شیعہ سنیوں نے ساتھ نمازیں ادا کیں25 February, 2006 | آس پاس عراق میں خانہ جنگی نہیں: بش21 March, 2006 | آس پاس کرفیو: بغداد میں سڑکیں سنسان24 February, 2006 | آس پاس عراقی شہریوں کی ہلاکت، تفتیش21 March, 2006 | آس پاس عراق: اٹھارہ پولیس اہلکار ہلاک21 March, 2006 | آس پاس ’فوری عراقی حکومت ضروری‘22 March, 2006 | آس پاس بغداد سے برطانوی یرغمالی رہا23 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||