عراق میں خانہ جنگی نہیں: بش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جارج بش نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ عراق خانہ جنگی کا شکار ہوچکا ہے تاہم انہوں نے عراقی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ تشدد کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا: ’عراقیوں کے لیے بکھر جانے کا موقع تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔‘ گزشتہ ہفتے عراق کے سابق عبوری وزیراعظم ایاد علاوی نے بی بی سی سے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پچاس سے ساٹھ لوگ روز مررہے ہیں جس کا مطلب یہ ہوا کہ عراق خانہ جنگی کا شکار ہوچکا ہے۔ امریکی صدر اپنی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے خطاب کررہے تھے جو کہ اس سال کا ان کا دوسرا سب سے اہم پریس کانفرنس تھا۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ عراق میں آنے والے دنوں میں مشکل لڑائی ہے۔ صدر بش نے کہا: ’دہشت گردوں نے ہتھیار نہیں ڈالے ہیں۔ وہ بہت کٹر ہیں۔ وہ ہلاک کرنا پسند کرتے ہیں۔‘ لیکن انہوں نے فرقہ وارانہ تشدد اور سامرہ میں گزشتہ ماہ روضۂ عسکری کو بم سے اڑانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ’عراقیوں نے اسے دیکھا اور خانہ جنگی کا شکار نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔‘ امریکی صدر نے کہا کہ عراقی ’فوج فرقہ وارنہ تشدد میں تباہ نہیں ہوگئی بلکہ متحد رہی۔‘ جارج بش نے کہا کہ کئی لوگ ہیں جو ایاد علاوی کی اس بات سے متفق نہیں کہ عراق خانہ جنگی کا شکار ہوچکا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے عراقی صدر جلال طالبانی اور امریکی فوج کے کمانڈر جارج کیسی کی نشاندہی کی۔ صدر بش نے عراق کے مذہبی اور سیاسی رہنماؤں کو امن کی اپیل کے لیے سراہا۔ انہوں نے عراق میں امریکی فوجیوں کے رول کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ’اگر مجھے یقین نہیں ہوتا کہ ہم کامیاب ہوں گے تو میں وہاں نہیں جاتا۔ میں ان لڑکوں کو وہاں نہیں بھیجتا۔‘ جارج بش کا یہ پریس کانفرنس ایسے وقت منعقد کیا گیا ہے جب جنگِ عراق کے لیے صدر کی عوامی حمایت میں کمی آرہی ہے۔ گزشتہ ہفتے رائے شماری کے ایک جائزے سے پتہ چلا کہ ان کی ذاتی حمایت صرف چھتیس فیصد رہ گئی ہے جبکہ ایک سال پہلے یہ ستاون فیصد تھی۔ |
اسی بارے میں ’حملوں کا ذمہ دار ایران ہے‘13 March, 2006 | آس پاس عراق میں تشدد، 15 لاشیں برآمد14 March, 2006 | آس پاس امریکی فوج کا حملہ،11 افراد ہلاک15 March, 2006 | آس پاس ’آپریشن کئی دن جاری رہ سکتا ہے‘17 March, 2006 | آس پاس دستبردار ہونے کو تیار ہوں: جعفری16 March, 2006 | آس پاس عراق پالیسی پر غور، پینل قائم16 March, 2006 | آس پاس سامرہ میں امریکہ کا بڑا فوجی آپریشن16 March, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||