بم حملوں کا خدشہ، بغداد میں کرفیو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ابومصعب الزرقاوی کی ہلاکت کے بعد بم حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر عراقی حکام نے بغداد کی سڑکوں پرگاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ عراقی حکام کے مطابق یہ کرفیو شہر میں نمازِ جمعہ کی مناسبت سے عائد کیا گیا ہے۔ عراقی وزارتِ دفاع کے حکام کا کہنا تھا کہ ’جمعرات کو بغداد میں کم از کم 35 افراد کی ہلاکت کے بعد عائد کیا جانے والا یہ کرفیو لوگوں کو ان کے گھروں میں رکھنے کی کوشش ہے کیونکہ الزرقاوی کی موت کے بعد گزشتہ روز جیسے دھماکے دوبارہ ہو سکتے ہیں‘۔ الزرقاوی کو بدھ کے روز بعقوبہ کے قریب ایک فضائی حملے میں ہلاک کیا گیا تھا اور امریکی فوج کا کہنا ہے کہ انہیں الزرقاوی کی ہلاکت کے بعد مارے جانے والے کئی چھاپوں میں نئی معلومات کا ’خزانہ‘ ملا ہے۔
تجزیہ نگار اور حکام پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ الزرقاوی کی ہلاکت سے عراق میں مزاحمت کا خاتمہ نہیں ہوگا بلکہ ممکن ہے کہ الزرقاوی کے حواری ان کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیئے تشدد کی کارروائیاں تیز کر دیں۔ امریکی وزیرِدفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ نے تشدد میں اضافے کے خیال کو رد کیا ہے۔ برسلز میں ایک اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ’ایسی کارروائیوں کے لیئے قبل از وقت منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ تشدد میں اضافہ ہو لیکن اسے اس واقعہ سے جوڑنا حیران کن ہوگا‘۔ مبینہ طور پر القاعدہ کی ایک ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ’ ہمارے رہنماؤں کی موت ہمارے جذبۂ جہاد کو مہمیز عطا کرتی ہے‘۔ |
اسی بارے میں ’نئی معلومات کا خزانہ ملا ہے‘09 June, 2006 | آس پاس ’الرزقاوی فضائی حملے میں ہلاک‘ 08 June, 2006 | آس پاس ’الزرقاوی ہلاکت خوش آئند ہے‘08 June, 2006 | آس پاس الزرقاوی: خط اور وڈیو سے اقتباسات 08 June, 2006 | آس پاس الزرقاوی کا آخری وڈیو 08 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||