BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 June, 2006, 14:40 GMT 19:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الزرقاوی: خط اور وڈیو سے اقتباسات
الزرقاوی
الزرقاوی سنی مزاحمت کار گروہ کے سرغنہ کے طور پر جانے جاتے تھے
عراق میں ابو مصعب الزرقاوی کو سنی مزاحمت کاروں کے سرغنہ کے طور پر جانا جاتا تھا۔ عراق میں القاعدہ کے ایک اہم رہنما کی حیثیت سے ان سے منسوب کئی وڈیو اور خط منظر عام پر آئے جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔

دو جون دو ہزار چھ:

انٹرنیٹ پر جاری ہونے والے ایک وڈیو سے اقتباس:

جاگو! شیعہ سانپوں کے زہر کی طرف توجہ دو اور اس سے بچنے کی تیاری کرو۔ ان لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دو جو فرقہ واریت کے خاتمے کی نصیحت اور قومی اتحاد کی بات کرتے ہیں۔

چھبیس اپریل دوہزار چھ:

خنجر تھامے الزرقاوی کے وڈیو سے اقتباس:

امریکی انتظامیہ اور صلیبی جنگ کے سرداروں (امریکی صدر جارج بش)، یہودیوں اور دوسرے تمام لوگوں کے لیے، ہمارا کہنا ہے کہ تم اسلام کی سرزمین پر امن کی زندگی نہیں گزار سکتے۔ ہمارے امیر اور رہنما شیخ اسامہ بن لادن،
(اللہ ان کی حفاظت کرے)، نے صلح کی پیشکش کی تھی جو تمہارے لیے اچھی بات تھی لیکن تمہاری ہٹ دھرمی اور ضد نے تمہیں اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے نہیں دیا۔

تم نے اپنے سپاہیوں کو سچ کیوں نہیں بتایا کہ تمہاری جنگ کمزور پڑ جائےگی اس لیے کہ تمہارے لوگ اس جنگ کے بارے میں سچ نہ جان لیں۔ تم اپنے عوام کو کیوں نہیں بتاتے کہ تمہارے سپاہی مسلسل خودکشیاں کر رہے ہیں اور تم کیوں نہیں بتاتے کہ تمہارے سپاہی خواب آور گولیاں کھائے بغیر سو نہیں سکتے۔تم انہیں انسانی قتل اور فوجی دستوں کے درمیان پیدا ہونے والے احتجاج کے بارے میں کیوں آگاہ نہیں کرتے؟ جمہوریت کے اس غلیظ کھیل کو جسے تم اپنے ساتھ اس سرزمین پر لائے ہو اور تم نے آزادی، خوشیوں اور معاشی خوشحالی کے نام پر لوگوں کو ترغیب دی۔ روحانی سکون ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گیا ہے۔ خدا کی قسم یہ سب چیزیں ہمارے لیے اہمیت نہیں رکھتیں لیکن ایک تیز تلوار کی ماننداور وہ واقعات جن کا خوف تمہارے نوجوانوں کے بال سفید کردے گا۔۔۔

بقعوبہ میں وہ گھر جہاں الزرقاوی روپوش تھے
نومبر دو ہزار پانچ:

عراق میں مزاحمت کاروں کے پیغامات کے لیےمشہور ویب سائٹ پر اردن میں شادی کی ایک تقریب پر بمباری پر ایک آڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ:

ہم خدا سے مسلمانوں پر رحم کی درخواست کرتے ہیں اور وہ ہمارا نشانہ نہیں تھے اگرچہ وہ ایسے ہوٹلوں میں موجود تھے جو اخلاقی برائی کے گڑھ ہیں۔

جنوری دو ہزار پانچ:

ایک اسلامی ویب سائٹ پر عراق میں انتخابات کے بارے میں ایک آڈیو پیغام:

ہم نے جمہوریت کے اصول اور اس پر عمل پیرا افراد کے خلاف تلخ جنگ چھیڑ دی ہے۔ انتخابات میں جیت کے بعد امیدوار چھوٹے خدا بنانا چاہتے ہیں اور انہیں ووٹ دینے والے کافر ہیں۔

الزرقاوی کی موت کی خبر اور تصویر
نومبر دو ہزار چار:

ایک اسلامی ویب سائٹ پر فلاحی کارکن مارگریٹ حسن، جسے بعد میں اغواء کرنے والوں نے قتل کردیا، کی رہائی کے اپیل لیے ایک خط:

جو لوگ اس قیدی کو اپنے سیاسی کھیل کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں درحقیقت وہ ہمارے مذہب کے بارے میں نہیں جانتے۔ مذہب اسلام میں وہ عورتوں اور بچوں کو قتل نہیں کیا جاتا اور ہم ان لوگوں کو قتل نہیں کرتے جنہیں قتل نہیں کرنا ہوتا۔ ہم صرف انہیں ماریں گے جو ہمارے خلاف جنگ کر رہے ہیں اور ہمارے لوگوں کو مار رہے ہیں۔اور کئی مرتبہ ہم نے کامیاب حملے صرف اس لیے نہیں کیے کیونکہ اس میں مسلمان بھی مرجاتے اورمسلمانوں کو بچانے کے لیے ہم نے متعدد آپریشنز منسوخ کر دئیے۔

اپریل، دو ہزار چار:

اسلامی ویب سائٹ پر ایک آڈیو پیغام:

میری محبوب قوم، خدا تم پر مہربانیاں کرے، خدا نے ہمیں عزت دی اور دشمن کی جگہوں پر ہی ان کی دھجیاں اڑا دیں۔ شیعہ امریکیوں کی آنکھیں اور کان ہیں۔ مجاہدین تمہیں خدا نے عزت دی۔ خدا کے حضور دو زانوں ہو جاؤ، تلواریں تیز کرلو اور بیرونی حملہ آوروں کے قدموں کے نیچے کی زمین جلا دو اور انہیں کڑوی شکست کا مزا چکھاؤ اور انہیں جہنم میں دھکیل دو۔

اسی بارے میں
الزرقاوی کا آخری وڈیو
08 June, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد