’الزرقاوی ہلاکت خوش آئند ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں القاعدہ کے سربراہ ابو مصعب الزرقاوی کی ہلاکت کو امریکی صدر، برطانوی وزیر اعظم اور کئی دوسرے رہنماؤں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ امریکی صدر جارج بش نے ابو مصعب الزرقاوی کی ہلاکت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا الزرقاوی عراق میں ہزاروں عراقیوں اور امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ذمہ دار تھے اور انہوں نے عراق میں امریکی سفارت کار کو بھی قتل کیا تھا۔ انہوں نے ابومصعب الزرقاوی کی ہلاکت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم پیش رفت ہے۔
برطانیہ کے وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے ابو مصعب الزرقاوی کی ہلاکت کو ایک ’شاندار خبر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہلاکت عراق کے لیے بہت اہم ہے۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم جان ہاورڈ نے کہا کہ ابومصعب الزرقاوی کی ہلاکت عراق میں اتحادی فوجوں کے لیے بہت اچھی خبر ہے اور اس سے وہاں امن لانے میں مدد ملے گی۔ عراق کے وزیر اعظم نور المالکی نے کہا کہ ابو مصعب الزرقاوی کو عراقی عوام کی مدد سے ہلاک کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی عوام کی طرف سے مہیا کی جانے والی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ابو مصعب الزرقاوی کو ہلاک کیا گیا۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا کہ ابو مصعب الزرقاوی کی ہلاکت سے دنیا سے دہشت گردوں کو ختم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ القاعدہ کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو مصعب الزرقاوی شہید ہو گئے ہیں۔ | اسی بارے میں ابو مصعب الزرقاوی فضائی حملے میں ہلاک08 June, 2006 | آس پاس ابو مصعب الزرقاوی کون تھے؟08 June, 2006 | آس پاس ’زرقاوی سے قیامت تک تعلق ختم‘20 November, 2005 | آس پاس الزرقاوی کا آخری وڈیو 08 June, 2006 | آس پاس الزرقاوی غلطی سے رہا: عراقی وزیر16 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||