الزرقاوی غلطی سے رہا: عراقی وزیر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق سے ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ سال شدت پسند رہنما ابومصعب الزرقاوی کو غلطی سے اپنی حراست سے رہا کردیا تھا۔ عراق کے نائب وزیر داخلہ حسین کمال نے سی این این کو بتایا کہ گزشتہ سال ابو مصعب الزرقاوی گرفتار کرلیے گئے تھے لیکن صحیح شناخت نہ ہونے کی وجہ سے رہا کردیے گئے۔ عراق پر امریکی حملوں کے بعد وہاں اتحادی افواج کے خلاف چلنے والی مسلح مزاحمت کے لیے اردنی نژاد ابومصعب الزرقاوی کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں اس طرح کی اطلاعات آتی رہی ہیں کہ شاید ابومصعب الزرقاوی عراقی اور اتحادی افواج کی گرفت میں آگئے تھے لیکن کسی وجہ سے بچ نکلے۔ اس طرح کی بھی اطلاعات سننے میں آئی ہیں کہ اتحادی افواج کی کارروائی میں زخمی ہوگئے تھے۔ تاہم ان اطلاعات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ عراقی نائب وزیر داخلہ حسین کمال کے اس بیان کی کسی دوسرے ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ گزشتہ سال الزرقاوی عراقی فورسز کی حراست میں آگئے تھے لیکن شناخت نہ ہوپانے کی وجہ سے رہا کردیے گئے۔ | اسی بارے میں عراق: الزرقاوی کا اعلان جنگ23 January, 2005 | آس پاس ’الزرقاوی کے نائب مقرر نہیں ہوئے‘26 May, 2005 | آس پاس الزرقاوی کے زخمی ہونے کا معمہ28 May, 2005 | آس پاس ’میں معمولی سا زخمی ہوا تھا‘31 May, 2005 | آس پاس طعلفر کا انتقام لیں گے: زرقاوی11 September, 2005 | آس پاس ’زرقاوی سے قیامت تک تعلق ختم‘20 November, 2005 | آس پاس القاعدہ کا الزرقاوی سے تعلق؟01 March, 2005 | آس پاس الزرقاوی ہلاک ہوئے یا نہیں؟ 22 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||