الزرقاوی ہلاک ہوئے یا نہیں؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں سنیچر کو کی جانے والی کارروائی کے دوران ہلاک کیے جانے والے لوگوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تا کہ ان میں اسامہ بن لادن کے اہم ساتھی ابو مصعب الزرقاوی کے ہونے یا نہ ہونے کا تعین کیا جا سکے۔ عراقی وزیر خارجہ ہشیار زبیری نے ان طبی تجزیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے کئی کے طبی نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔ لیکن عراق میں امریکہ کے سفیر زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ انہیں ان اطلات پر یقین نہیں کہ سنیچر کو موصل میں ہونے والی کارروائی میں جن لوگوں کو ہلاک کیا گیا ہے ان میں ابو مصعب الزرقاوی بھی ہو سکتے ہیں۔ اسی دوران عراق میں ایک سابق صدارتی محل کو عراقی انتظامیہ کے حوالے کرنے کے لیے ہونے والی تقریب پر ایک گولہ پھینکا گیا جس کی وجہ سے تقریب کچھ دیر کے لیے درہم برہم ہو گئی۔ حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس تقریب میں امریکی سفیر زلمے خلیل زادے بھی شریک تھے۔ | اسی بارے میں ’زرقاوی سے قیامت تک تعلق ختم‘20 November, 2005 | آس پاس اردن کے حملے، القاعدہ کا دعویٰ10 November, 2005 | آس پاس طعلفر کا انتقام لیں گے: زرقاوی11 September, 2005 | آس پاس زرقاوی کے معتمد خاص حراست میں16 June, 2005 | آس پاس ’میں معمولی سا زخمی ہوا تھا‘31 May, 2005 | آس پاس الزرقاوی کے زخمی ہونے کا معمہ28 May, 2005 | آس پاس مصعب الرزقوی کو اردن میں سزا20 March, 2005 | آس پاس ’امریکہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں‘16 November, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||