 |  امریکی فوج کی طرف سےزرقاوی اور ان کے گروہ کے بارے میں بنایا گیا خاکہ |
عراق میں امریکی فوجی حکام نے اردن سے تعلق رکھنے والے شدت پسند اور عراق میں جاری مزاحمت کے روح رواں ابو مصعب الزرقاوی کے ایک نائب کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ڈونلڈ آلسٹن نے بغداد میں ایک اخباری کانفرنس کو بتایا کہ الزرقاوی کے نائب محمد خلیف کو جنہیں ابو طلحہ بھی کہا جاتا ہے شمالی شہر موصل میں زیر حراست رکھا گیا ہے۔ امریکی فوج کے ترجمان نے ابو طلحہ کی حراست کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ |