مصعب الرزقوی کو اردن میں سزا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اردن کی فوجی عدالت نے ملک کے سب سے مطلوب شخص ابو مصعب الزرقاوی کو پندرہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ابو مصعب الزرقاوی کو پہلے بھی اردن کی ایک عدالت نے موت سزا کا حکم جاری کر رکھا ہے۔ ابو مصعب الزرقاوی جن پر الزام ہے کہ وہ عراق میں جاری مزاحمت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اردن کی فوجی عدالت نے ابو مصعب الزرقاوی کو اس الزام پر سزا دی ہے کہ اس نے بغداد میں اردن کی ایمبیسی کو کار بم دھماکے کی منصوبہ بندی کی تھی جس میں چودہ لوگ ہلاک اورچالیس زخمی ہو گئے تھے۔ اردن کی فوجی عدالت نے موکدد محمد العباس کو جو اردن کی تحویل میں ہیں، بھی تین سال قید بامشقت کی سزا کا اعلان کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||