’زرقاوی سے قیامت تک تعلق ختم‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں القاعدہ کے رہنماء ابو مصعب الزرقاوی کے قبیلے نےان سے قطع تعلق کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اردن کے اخباروں کے صفحہ اول پر چھپنے والے اشتہارات میں خالیلہ قبیلے نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ابو مصعب الزرقاوی سے قیامت تک تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کرنے والوں میں ابو مصعب الزرقاوی کے سگے بھائی اور کزن بھی شامل ہیں۔ ابو مصعب الزرقاوی کے خاندان اردن کے شاہ عبداللہ سے اپنی وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کا القاعدہ کے رہنما سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی الزرقاوی کے خاندان نے ان قطع تعلق کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن حال میں اردن میں بم دھماکوں کے بعد یہ اعلان پھر دہرایا گیا ہے۔ اپنی تازہ وڈیو میں ابو مصعب الزقاوی نے اردن میں ہونے کی دھماکوں کی ذمہ قبول کرنے کے علاوہ دھمکی دی تھی کہ اس طرح کے مزید دھماکے بھی ہوں گے۔ پچھلے ہفتے ہونے والے ان دھماکوں میں پچاس سے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ ابو مصعب الزرقاوی کو اردن کی ایک عدالت نے موت سزا کا حکم جاری کر رکھا ہے۔ ابو مصعب الزرقاوی پر الزام ہے کہ وہ عراق میں جاری مزاحمت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں اردن کے حملے، القاعدہ کا دعویٰ10 November, 2005 | آس پاس الزرقاوی کے زخمی ہونے کا معمہ28 May, 2005 | آس پاس مصعب الرزقوی کو اردن میں سزا20 March, 2005 | آس پاس ’امریکہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں‘16 November, 2004 | آس پاس مارگریٹ حسن کو رہا کردیں: الزرقاوی 06 November, 2004 | آس پاس الزرقاوی: اسامہ سے وفاداری کا اعلان18 October, 2004 | آس پاس ’گردن زنی الزرقوی نے ہی کی‘13 May, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||