الزرقاوی کے زخمی ہونے کا معمہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی حکومت نے القاعدہ کے رہنما اور اردنی مزاحمت کار مصعب الزرقاوی کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ لیکن حکومت کے جا نب سے الزرقاوی کے زخمی ہونے کی نوعیت اور ان کی عراق مو جودگی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ حکومت کاحا لیہ اعلان القاعدہ کے رہنما الزرقاوی کے زخمی ہونے اور ان کی عراق میں موجودگی کے حوالے سےمنظر عام پر آنےوالی خبروں کے بعد کیا گیا ہے۔ الزرقاوی کی صحت کے بارے میں خبرمنگل کے روز ایک اسلامی ویب سائٹ پر جاری کی گئی تھی۔اس خبر میں الزرقاوی کے زخمی ہو نےاور مسلمانوں سے ان کی صحت یاب ہونے کی دعا کرنے کی اپیل بھی گئی تھی۔ اس خبر کے عام ہونے کے بعد الزرقاوی کی عراق میں موجودگی اور ان کےممکنہ نائب کے بارے میں خبریں منظرِعام پر آئیں کہ باغی رہنما الزرقاوی کی جگہ ایک نائب مزاحمتی تحریک کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ الزرقاوی کی عراق میں موجودگی اور زخمی ہونے کی خبرعراق میں ایک نئی الحکمہ نامی اسلامی ویب سائٹ سے جاری کی گئ ہے۔ جبکہ عراق میں الزرقاوی گروپ کی خبریں ایک مخصوص ویب سائٹ سے جاری کی جا تی ہیں۔ یہ بھی خبرتھی کہ شام کی سرحد پرہونے والی حالیہ جھڑپ میں الزرقاوی زخمی ہونے کے بعد عرب ڈاکٹروں کے ہمراہ علاج کی غرض سے کسی پڑوسی ملک میں روپوش ہو چکے ہیں ۔ اس طرح کی بھی اطلاعات تھیں کہ جھڑپ میں الزرقاوی کے پھیپھڑے پر آنے والے زخم سےمسلسل خون رس رہا ہے جبکہ عراق میں امریکی اور عراقی فوجی دستےالزرقاوی کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے مار رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے الزرقاوی کا علاج عراق میں ممکن نہیں ہے۔ ایک عربی اخبار الحیات کے مطا بق اردن میں الزرقاوی کی بہن نے اپنے بھائی کی موجودگی کےبارے میں مکمل لاعلمی کا اظہار کیاہے۔ اس نے بتایا کے اپنے بھائی کے زخمی ہونے کی خبرا ُسے میڈیا سےملی۔ اخبار کے مطابق یہ متضاد خبریں دراصل عراق میں امریکی اور عراقی فوجی دستوں کے مزاحمت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کےلئے شروع کیے گیے حالیہ آپریشن کے خلاف ایک چال ہو سکتی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||