’الزرقاوی کے نائب مقرر نہیں ہوئے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں مزاحمتکاروں نے ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ باغی رہنما ابو مصعب الزرقاوی کی جگہ ایک نائب رہنما مزاحمتی تحریک کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ یہ بیان ایک ایسی ویبسائٹ پر شائع ہوا ہے جس کو الزقاوی کا گروہ ماضی میں اپنے بیانات کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔ منگل کو ایک دوسری ویبسائٹ پریہ بیان شائع ہوا تھا کہ الزقاوی زخمی ہیں اور ان کی ذمہ داریاں ایک نائب رہنما ابو حفس القرنی سنبھالے گا۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ القرنی کا انتخاب الزرقاوی نے ہی کیا ہے۔ دونوں بیانات میں کہا گیا ہے کہ مسلمان اب الزرقاوی کے لیے دعا کریں۔ تاہم ان دونوں بیانات کی تصدیق کرنا بہت مشکل۔ امریکہ الزرقاوی کو عراق میں ہونے والے سب سے زیادہ پر تشدد اور خونی حملوں کا ذمہ دار ٹہراتا ہے۔ الزرقاوی عراق میں انتہائی مطلوب افراد کی فہرست پر ہیں اور امریکیوں نے ان کی گرفتاری کے لیے پچیس ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا ہوا ہے۔ الزرقاوی کے زخمی ہونے کی افواہوں کے مطابق یہ عراق اور شام کی سرحد کے قریب امریکی فوج کی کارروائی میں زخمی ہوئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||