بغداد دو دھماکوں میں 8 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں دو مصروف بازاروں میں دھماکوں سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ پہلا دھماکہ کار بم سے شمالی شہر موصل میں کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ اموات ہوئی ہیں۔ اس کے فوراً بعد محمدیہ میں دھماکہ جو زیادہ ہولناک تھا۔ دریں اثنا عراق میں امریکی افواج کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شورشیوں نے ان کے دو ساتھیوں کو دو الگ الگ واقعات میں ہلاک کر دیا ہے۔ بیان کے مطابق ایک فوجی اس وقت ہلاک ہوا جب اس کی گاڑی سڑک پر نصب ایک بم کی زد میں آ گئی جب کہ دوسرا فوجی ایک جھڑپ کے دوران مارا گیا۔ عراق میں سنیچر فرقہ وارانہ اور امریکہ مخالف تشدد کے عروج کا دن تھا جب بغداد ایک ایسے علاقے میں دھماکے سے چھیاسٹھ افراد ہلاک ہو گئے جو شیعہ مسلمانوں کا اکثریتی علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ شیعہ مسلمانوں کی ایک ویب سائٹ کو چلانے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھماکے کے سلسلے میں چار افراد کوحراست میں لیا ہے۔ حراست میں لیئے جانے والوں میں سے دو افراد کو شمالی بغداد کے دیالی نامی علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے جب کہ دیگر دو میں ایک باشندہ مصر کا اور ایک سوڈان کا شہری ہے۔ مہدی آرمی کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اگر ان لوگوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تو انہیں تو انہیں سرِ عام پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔ | اسی بارے میں عراق: کار بم دھماکہ، تین ہلاک02 July, 2006 | آس پاس بغداد: بم دھماکوں میں چھ ہلاک23 April, 2006 | آس پاس بغداد دھماکے: چھ افراد ہلاک24 April, 2006 | آس پاس بغداد: چھ ہزار سے زیادہ ہلاکتیں06 June, 2006 | آس پاس بم حملوں کا خدشہ، بغداد میں کرفیو09 June, 2006 | آس پاس بغداد: بازار دھماکہ، درجنوں ہلاک01 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||