عراق: دن کے کرفیو میں اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی انتظامیہ نے بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کے لیے دن کے وقت بھی کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ چار گھنٹے کی ٹریفک پر پابندی جو ہر جمعے کے دن مسجدوں کی حفاظت کے لیے لگائی جاتی تھی، اسے تقریباً سارا دن پر محیط کر دیا گیا ہے۔ بغداد سے بی بی سی کی نامہ نگار جین پیل کے مطابق بغداد کے لوگوں کو آمدورفت پر پابندی کی عادت ہو چکی ہے۔ ہر روز رات نو بجے سے صبح چھ بجے تک سفر کرنے پر پابندی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ہر جمعے کو دن گیارہ بجے سے تین بجے تک کرفیو لاگو ہوتا ہے۔ تاہم بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ ہلاکتوں اور کار دھماکوں کی وجہ سے انتظامیہ نے کرفیو کے وقت میں چار گھنٹے کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کی آمدورفت مزید محدود ہو گئی ہے۔
عراقی اور بین الاقوامی حکّام کا کہنا ہے کہ صورتحال کافی گھمبیر ہے تاہم بہتری کی طرف گامزن ہے۔ جمعے کو امریکن فوجوں نے بغداد سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع بعقوبہ کے نزدیک مزاحمت کاروں پر حملے کیے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں چھ لوگ ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک عورت شامل ہے۔ لیکن امریکن فوج کے ایک ترجمان کا دعوٰی ہے کہ حملے میں القاعدہ سے منسلک ایک مشتبہ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جس گروہ پر حملہ کیا گیا تھا وہ علاقے میں کیے جانے والے کئی حملوں میں ملوّث تھا۔ | اسی بارے میں بغداد میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک 09 July, 2006 | آس پاس عراق کا القاعدہ سربراہ جیل میں09 July, 2006 | آس پاس عراق:فرقہ وارانہ تشدد، دس ہلاک11 July, 2006 | آس پاس عراق خودکش حملے میں 23 ہلاک16 July, 2006 | آس پاس مارکیٹ دھماکے، 42 ہلاک17 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||