BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 August, 2006, 10:40 GMT 15:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغداد کے لیئے مزید امریکی فوجی
 iraq
کم از کم چار ہزار مزید امریکی فوجی بغداد میں تعینات کیئے جا رہے ہیں
بغداد میں نئے حفاظتی منصوبے کے تحت مزید امریکی فوجی تعینات کیئے گئے ہیں اور انہوں نے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔


بتایا گیا ہے کہ کم از کم چار ہزار مزید امریکی فوجی بغداد میں تعینات کیئے جا رہے ہیں۔

بڑھتی ہوئی فرقہ واریت اور اغوا کی وارداتوں کو روکنے کے لیئے کی جانے والی ان تعیناتیوں کو بغداد کے لیئے نئے حفاظتی منصوبے کے اولین آثار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بغداد میں جب امریکی فوجیوں نے گرفتاریوں کے لیئے ایک ایسے علاقے پر چھاپہ مارا جو شیعہ اکثریت کا علاقہ کہا جاتا ہے تو لڑائی شروع ہو گئی۔

اتوار کو بھی بقعوبہ شہر میں مسلح افراد نے ایک چوکی پر حملہ کر کے چھ عراقی سپاہیوں کو ہلاک اور پندرہ کو زخمی کردیا تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے فوجی جنرل ابی زید کا کہنا ہے کہ اگر فرقہ واریت کو نہ روکا گیا تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے۔

عراق سے بی بی سی کے پال ووڈ کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی افواج کے کسی اتنے اعلیٰ افسر نے پہلی بار سرِ عام خانہ جنگی کے امکان کی بات کی ہے۔

ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ جولائی میں در حقیقت 1500 افراد ہلاک ہوئے تھے لیکن یہ تعداد گزشتہ دو مہینوں مئی اور جون کی تعداد سے کم ہے۔

امریکی کمانڈر اسے حالات میں بہتری سے تعبیر کرتے ہیں جب کہ اس کی یہ تعبیر بھی کی جا رہی ہے کہ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد عدم تحفظ کی وجہ سے شہر چھوڑ کر جا چکی ہے کہ فرقہ ورانہ تصادم کا امکان ہی کم ہو گیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف گزشتہ ماہ کے آخری دس روز کے دوران ہی 20 ہزار کے قریب لوگ شہر چھوڑ کر گئے ہیں۔

اسی بارے میں
عراق کی دلدل بحال
28 June, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد