عراق: حزب اللہ کے حق میں مظاہرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں لاکھوں شیعوں نے لبنان میں اسرائیل سے معرکہ آرا ملیشیا حزب اللہ کے حق میں مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین جن کی تعداد لاکھوں میں تھی، اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اس مظاہرے کا اہتمام معروف شیعہ رہنما مقتد الصدر نے صدر سٹی میں کیا تھا۔ مظاہرین نے،امریکی صدر جارج بش، برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر اور اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرت کے پُتلے اٹھا رکھے تھے۔ کئی مظاہرین نے سفید کپڑے پہن رکھے تھے جو ان کے موت کی خواہش کا اظہار کرتے تھے۔ یہ احتجاج بعد میں پرامن طریقے سے ختم ہوگیا۔ اسرائیلی حملے کے خلاف نسبتا چھوٹے مظاہرے ایران، فلپائن، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا میں بھی منعقد ہوئے۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں چند مظاہرین نے برطانوی وزیر اعظم کی اسرائیل سے متعلق پالیسی پر غصے کے اظہار میں اس ملک کے سفارت خانے کی جانب پیٹرول بم پھینکے۔ | اسی بارے میں لبنان اسرائیل جنگ، کب کیا ہوا02 August, 2006 | آس پاس اسرائیل لبنان کے چھ کلومیٹر اندر 03 August, 2006 | آس پاس حزب اللہ کا اسلحہ خانہ04 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||