لبنان اسرائیل جنگ، کب کیا ہوا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری جنگ کو تقریبًا تین ہفتے ہونے کو آئے ہیں۔ بارہ جولائی سے شروع ہونے والی اس جنگ کی لمحہ بہ لمحہ کہانی درج ذیل ہے۔ تین اگست دو اگست یکم اگست اسرائیلی فوج نے لبنان پر حملے بڑھا دیئے مگر انہیں حزب اللہ کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے پر کئی راکٹ داغے۔ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے تین کارکنوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا۔
یورپی یونین نے اسرائیلی حملوں کی فوری بندش کا مطالبہ کیا۔ اسرائیل کے وزیر انصاف کے مطابق حزب اللہ کے دو ہزار کارکنوں میں سے تین سو کے قریب کارکن ہلاک ہو چکے ہیں۔ حزب اللہ نے اس کی تردید کی۔ اکتیس جولائی اسرائیل نے 48 گھنٹوں کے لیے لبنان کے شہری علاقوں پر حملے روکنے کا اعلان کیا لیکن اسرائیلی کابینہ نے فوج کو کارروائیاں بڑھانے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ تیس جولائی قانا پر اسرائیلی حملے میں ساٹھ لبنانی شہری ہلاک ہوئے جن میں 37 بچے بھی شامل ہیں۔ مشتعل ہجوم نے بیروت میں اقوام متحدہ کے دفتر پر حملے کیا۔ دنیا بھر میں قانا حملوں کی مذمت کی گئی۔ انتیس جولائی لبنانی وزیراعظم فواد سینیورا نے کہا کہ اگر اسرائیل سرحدی تحفظ چاہتا ہے تو اسے شیبا فارمز کا علاقہ خالی کرنا ہو گا جس پر وہ 1967 سے قابض ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اسرائیل پر مزید حملوں کی دھمکی دی۔ اٹھائیس جولائی امریکی صدر جارج بش اور برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر نے لبنانی حکومت کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لیے بین الاقوامی فوج بھیجنے پر رضا مندی ظاہر کی۔
ستائیس جولائی روم میں مشرق وسطیٰ بحران پر ہونے والے اجلاس کی ناکامی کے بعد اسرائیل نے اعلان کیا کہ اسے حملے جاری رکھنے کی عالمی منظوری مل گئی ہے۔ چھبیس جولائی اقوام متحدہ نے اسرائیل پر یو این تنصیبات پر حملے کرنے کا الزام لگایا اور جنوبی لبنان میں قائم اقوام متحدہ کی ایک چوکی پر حملے میں چار مبصرین ہلاک ہو گئے۔ پچیس جولائی جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج کے چار فوجی اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہو گئے۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں بین الاقوامی فوج کی تعیناتی تک’سکیورٹی زون‘ قائم کرنے کے منصوبے کااعلان کیا۔ پہلی مرتبہ اسرائیلی فوجی دستے حزب اللہ کے گڑھ بنت جبیل میں داخل ہوئے۔ چوبیس جولائی امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس نے اسرائیل جانے ہوئے راستے میں بیروت کا بھی دورہ کیا اور حزب اللہ پر جنگ شروع کرنے کا الزام عائد کیا۔ تیئس جولائی اسرائیلی فضائی حملے میں بارہ لبنانی ہلاک ہوئے جن میں لبنان کا ایک پریس فوٹو گرافر بھی شامل ہے جو طائر شہر میں ہلاک ہوا۔ اسرائیل نے لبنان کے ساحلی شہر مرون الرائیس پر قبضے اور وہاں سے حزب اللہ کے دو اراکین کو پکڑنے کا دعوی کیا۔
بائیس جولائی اکیس جولائی اسرائیلی فوج نے لبنان کے سرحدی علاقوں پر شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کی دھمکی آمیز پوسٹر گرائے۔ حزب اللہ نے چالیس راکٹ فائر کیے جبکہ اسرائیلی حملوں میں 300 لبنانی شہری ہلاک ہوئے۔ بیس جولائی چار اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت۔ جنوبی لبنان میں اسرائیل کے دو آپاچی ہیلی کاپٹر تباہ ایک پائلٹ ہلاک۔ اسرائیلی حملوں میں 45 لبنانی ہلاک ہوئے۔ انیس جولائی حسن نصر اللہ کو ہلاک کرنے کے لیے اسرائیل نے جنوبی بیروت پر 23 ٹن وزنی بم گرائے۔ 70 لبنانی شہری اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہوئے۔ اٹھارہ جولائی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں تیزی، مشرقی بیروت پر ان حملوں میں گیارہ لبنانی فوجی ہلاک ہو گئے۔ حزب اللہ کے اسرائیلی شہر حیفہ پر حملہ کیا جس میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔ سعودی عرب نے کہا کہ وہ لبنان میں بین الاقوامی فوج کی تعیناتی کی حمایت کرتا ہے۔ سترہ جولائی سولہ جولائی حزب اللہ نے حیفہ پر راکٹ حملے کیے جس میں آٹھ شہری ہلاک جبکہ بیس زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے حیفہ پر حملے کے دورس نتائج نکلنے کی دھمکی دی۔ حسن نصر اللہ کے مطابق ابھی محض جنگ کی شروعات ہیں۔ پندرہ جولائی
چودہ جولائی اسرائیلی فوج نے لبنانی عمارتوں، پلوں، سڑکوں اور پاور سٹیشن کو نشانہ بنایا۔ حزب اللہ کے ٹی وی چینل المینار کو تباہ کردیا گیا۔ حزب اللہ کی جوابی کارروائی میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔ تیرہ جولائی بارہ جولائی حزب اللہ نے اسرائیل کے سرحدی علاقے پر ایک حملے میں دو اسرائیلی فوجیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس حملے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک بھی ہوئے۔ اسرائیل نے فوجیوں کی رہائی کے لیے چھوٹے پیمانے پر لبنان کے سرحدی علاقوں پر حملے کیے۔ حزب اللہ نے ایک اسرائیلی ٹینک تباہ کر دیا جس میں سوار چار فوجی ہلاک ہو گئے۔ |
اسی بارے میں مزید لبنانی شہروں پر اسرائیلی حملے02 August, 2006 | آس پاس لبنان: امدادی کاموں میں تعطل 02 August, 2006 | آس پاس ایران کے جوہری ایندھن کی بحث02 August, 2006 | آس پاس ’انتہا پسندی کی کمان سے ہوشیار‘02 August, 2006 | آس پاس اسرائیلی پیش قدمی، شدید مزاحمت01 August, 2006 | آس پاس بنت جبیل پر کیا بیتی01 August, 2006 | آس پاس اسرائیلی فوج بعلبک میں01 August, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||