اسرائیلی فوج بعلبک میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشرقی لبنان کے شہر بعلبک سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجوں کو اس علاقے میں اتار دیا گیا ہے اور ادھر شدید لڑائی جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ اس خبر کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتی تاہم علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق زمینی افواج کو یہاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لایا گیا ہے۔ لبنان کے سکیورٹی اہلکاروں نے بھی کہا ہے کہ بعلبک میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان سخت لڑائی جاری ہے۔ اسرائیلی اخبار ’ہاریٹز‘ کی ویب سائٹ کے مطابق ’اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے فوجی کمانڈوز کو بعلبک پہنچایا ہے۔‘ بعلبک اسرائیلی سرحد سے سو کلومیٹر جنوب میں واقع ہے اور اسے حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔ حزب اللہ کے ترجمان کے مطابق حزب اللہ کے جنگجو بعلبک ہسپتال کے قریب اسرائیلی فوج سے لڑ رہے ہیں۔ کچھ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجی ہسپتال کے اندر ہیں اور حزب اللہ کے ترجمان کا کہنا ہے کمنڈوز کو ہسپتال کے اندر محاصرے میں لے کیا گیا ہے اور اسرائیلی فضائیہ ہسپتال کے آس پاس حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اندازہ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی کمانڈوز نے الحکمہ ہسپتال پر یہ کارروائی حزب اللہ کے کسی رہنما کو گرفتار کرنے کے لیئے کی ہے جو غالباً ہسپتال میں تھے۔ اسرائیلی فوج کی یہ تازہ کارروائی کابینہ کے اس اجلاس کے بعد شروع کی ہے جس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ بری دستوں کا استعمال بڑھا کر سرحدی علاقوں سے حزب اللہ کو ختم کیا جائے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ کہ اسرائیل لڑائی کے دوران حزب اللہ کو زیادہ سے زیادہ نقصانپہنچانے کے ساتھ لبنان کے سرحد کے اندر کئی کلبمیٹر چوڑا ایک ایسا سرحدی زون بنانا چاہتا ہے جہاں کوئی بھی داخل نہ ہو سکے۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||