BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 August, 2006, 12:36 GMT 17:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حزب اللہ کا اسلحہ خانہ

کتیوشہ
کتیوشہ آسانی سے چلائے جانے اور منتقل کیئے جانے والے ہتھیار ہیں
رواں ہفتے کے دوران حزب اللہ کی جانب سے داغے جانے والے تین سو سے زائد راکٹوں کا اثر شمالی اسرائیل کے قصبات اور زیتون کے باغات سے کہیں دور تک محسوس کیا گیا ہے۔

لبنان پر تین ہفتے سے جاری اسرائیلی فضائی حملوں اور حال ہی میں اسرائیل کے دس ہزار فوجیوں کی لبنان میں پیش قدمی کے باوجود حزب اللہ نے حس طرح اسرائیلی افواج کا مقابلہ کیا ہے وہ قابلِ ذکر ہے۔

بدھ کو حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی علاقوں پر دو سو اکتیس راکٹوں کا پھینکا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ لبنان میں کامیابی کے اسرائیلی دعوؤں کے باوجود شمالی اسرائیل آج بھی حزب اللہ کی پہنچ میں ہے اور جب تک یہ خطرہ باقی ہے اسرائیل کا ’آپریشن چینج آف ڈائریکشن‘ ناکام ہی تصور کیا جائے گا۔

حزب اللہ اسرائیلی علاقے میں 70 کلومیٹر اندر تک راکٹ پھینک چکی ہے

بارہ جولائی کو ان جھڑپوں کے آغاز پر حزب اللہ کے پاس اندازاً تیرہ ہزار راکٹ تھے جو کہ سنہ 2000 میں لبنان پر اٹھارہ سالہ اسرائیلی تسلط کے خاتمے سے لے کر اب تک جمع کیئے گئے ہیں۔

اسرائیلی حکام کے مطابق حزب اللہ کے اسلحہ خانے کا بڑا حصہ تباہ کیا جا چکا ہے تاہم ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ حزب اللہ کے اسلحہ خانے میں شامل راکٹوں میں سے زیادہ تر روسی ساختہ کتیوشہ راکٹ ہیں جن کی رینج پچیس کلومیٹر تک ہے۔اس رینج میں اسرائیل کے انتہائی شمال میں واقع قصبے اور دیہات ہی آتے ہیں۔

کتیوشہ آسانی سے چلائے جانے اور منتقل کیئے جانے والے ہتھیار ہیں۔ ان کی لمبائی دو میٹر سے بھی کم ہوتی ہے اور انہیں بقول اسرائیل جنوبی لبنان کی شہری آبادی سمیت کہیں بھی چھپایا جا سکتا ہے۔

تاہم ان کے مختصر حجم سے یہ بھی ظاہر ہے کہ یہ تباہ کاری میں سکڈ میزائل یا پھر کسی بھی فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل سے کم ہیں۔ حزب اللہ کے پاس تھوڑی تعداد میں دور تک مار کرنے والے فجر ۔5 میزائل بھی ہیں۔ ان میزائلوں کی رینج پچھہتر کلومیٹر تک ہے اور یہ مغربی کنارے تک تو پہنچ سکتے ہیں تاہم تل ابیب کو نشانہ نہیں بنا سکتے۔

سی 802 اینٹی شپ میزائل سے حزب اللہ نے اسرائیلی جنگی بحری جہاز کو نشانہ بنایا

حزب اللہ کے اسلحہ خانے میں وہ واحد ہتھیار جو اسرائیل کے اس صنعتی دارالحکومت کو نشانہ بنا سکتا ہے ایرانی ساختہ زلزل۔2 میزائل ہے جس کی رینج دو سو کلومیٹر ہے اور یہ چار سو سے چھ سو کلوگرام دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آٹھ میٹر لمبا یہ میزائل حزب اللہ کا ایک سٹریٹجک ہتھیار ہے اور یہی وجہ ہے کہ بارہ جولائی سے اب تک اسرائیل کی پوری کوشش رہی ہے کہ وہ لبنان میں ان تمام علاقوں کو تباہ کر دے جہاں سے میزائل پھینکے جا سکتے ہیں۔

ایک اور ہتھیار جو اس جنگ میں حزب اللہ نےموثر طریقے سے استعمال کیا ہے وہ ایرانی ساختہ سی 802 اینٹی شپ میزائل ہے۔ گزشتہ ماہ اسی میزائل سے حزب اللہ نے اسرائیلی جنگی بحری جہاز کو نشانہ بنایا تھا جس سے چار افراد ہلاک ہوئے تھے اور جہاز کو بری طرح نقصان پہنچا تھا۔

جنگ بندی کے حوالے سے اسرائیل کو یہ بھی خدشہ ہے کہ اس صورت میں ایران شامی سرحد کے راستے حزب اللہ کو ہتھیار منتقل کر سکتا ہے اور ممکن ہے کہ اسرائیل لبنان اور شام کی 375 کلومیٹر لمبی سرحد پر بین الاقوامی مبصر تعینات کرنے کا مطالبہ بھی کرے۔


کب کیا ہوا؟
لبنان اسرائیل جنگ میں کب کیا ہوا؟
حسن نصر اللہشیخ حسن نصر اللہ
معاملہ فہم سیاسی مدبر یا جنگجو رہنما
اسرائیل کی مشکل
اسرائیل جنگ بندی تو تب، نہ کرے تو تب
امریکہ پر دباؤ
سفارتی کوششیں کیا رنگ لائیں گی؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد