عراق: بم دھماکوں میں 17 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد کے جنوب میں واقع محمودیہ قصبے بموں کے ایک حملے میں کم از کم سترہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ محمودیہ میں دھماکے شام کو اس وقت ہوئے جب لوگ افطار کے لیے اشیاء خرید رہے تھے۔ عراقی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمودیہ میں مارٹر اور بموں سے ایک ساتھ حملے کیے گئے۔ دھماکے ایک لوگوں سے بھری بازار میں ان بموں کے ذریعے کیے گئے جو سائیکلوں سے بندھے ہوئے تھے۔ ادر جنوب میں الصویرہ کے قصبے میں شیعہ شدت پسندوں اور عراقی پولیس کے مابین تصادم میں جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ تصادم کی ابتداء اس وقت جب شیعہ رہنما مقتدا الصدر کے حامیوں نے ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کر دیا۔ گزشتہ روز عراقی شہر عمارہ میں پولیس اور مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں اکتیس سے زیادہ افراہلاک ہوئے ہیں۔ اس سےسلسلے میں عراق کے وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ عمارہ شہر کی دفاعی حکمتِ عملی میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عراقی شہروں کا کنٹرول عراق فوج کے ہاتھوں میں دینا بہت اہم مسئلہ ہے جس پر غور کی ضرورت ہے۔ | اسی بارے میں ’بغداد میں بکھری ہوئی لاشیں‘10 October, 2006 | آس پاس بغداد میں مکمل کرفیو نافذ30 September, 2006 | آس پاس بغداد تشدد ، 27 ہلاک، تیس زخمی06 September, 2006 | آس پاس بغداد میں بیس زائرین ہلاک20 August, 2006 | آس پاس بغداد مردہ خانے بھر گئے 14 August, 2006 | آس پاس بغداد میں دھماکے، 19 ہلاک08 August, 2006 | آس پاس بغداد کے لیئے مزید امریکی فوجی07 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||