بغداد تشدد ، 27 ہلاک، تیس زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں دو مختلف بم دھماکوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ بغداد پولیس کو انیس لاشیں ملی ہیں جن کے بارے خیال کیا جاتا ہے کہ ان کو فرقہ وارانہ تشدد میں ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ بغداد کے ضلع قاہرہ کی ایک مصروف مارکیٹ میں ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ اس وقت ہوا جب عراق کی فوج کے سپاہی موقع پر پہنچے۔پہلا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے ہوا۔ اس کےعلاوہ بغداد کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے شہر سے انیس لاشیں برآمد کی ہیں۔مرنے والے کی شناخت اور وجوہات کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ملی ہے۔ بغداد میں پولیس تواتر کےساتھ گمنام لوگوں کی لاشیں برآمد کرتی رہتی ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ فرقہ وارانہ تشدد میں ہلاک کر دیئے جاتے ہیں۔ دھماکوں میں مرنے والوں میں اکثریت فوجیوں کی ہے جو پہلے دھماکے کے موقع مارکیٹ پر پہنچے تھے۔ ایک عینی شاہد عبد المجید صالح نے بتایا ہے کہ کار بم دھماکہ اس وقت ہوا جب ٹائروں کی دوکان کے باہر کھڑی ایک دوکان دھماکے سے پھٹ گئی۔اس کار کے پاس ہی ایک منی بس کھڑی تھے جس میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے۔ منگل کے روز عراقی کی پارلیمنٹ نے ملک میں نافذ ایمرجنسی کی معیاد میں توسیع کر دی تھی۔ | اسی بارے میں بغداد مردہ خانے بھر گئے 14 August, 2006 | آس پاس بغداد: چھ ہزار سے زیادہ ہلاکتیں06 June, 2006 | آس پاس بغداد میں دھماکے، 19 ہلاک08 August, 2006 | آس پاس بغداد میں بیس زائرین ہلاک20 August, 2006 | آس پاس بغداد میں چالیس ہزار فوجی تعینات14 June, 2006 | آس پاس ڈونلڈ رمزفیلڈ اچانک بغداد پہنچے26 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||