بغداد مردہ خانے بھر گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد کے مردہ خانے کے حکام کے مطابق جولائی کے مہینے میں 1855 لاشیں مردہ خانے میں لائی گئیں۔ مردہ خانے میں لائی جانے والی اسی فیصد لاشیں لاوارث ہوتی ہیں اور مردہ خانے کا عملہ ان کو انفرادی طور پر دفنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ مردہ خانے کے حکام ہفتہ بھر لاشوں کو اکٹھا کرنے کے بعد ایک ٹرک میں ڈال کر ان کو اجتماعی قبر میں دفنا دیتے ہیں۔ جولائی میں مردہ خانے میں لائی جانی والی لاشیں جون کے مہینے میں لائی جانے والی لاشوں سے تین سو پچاس زیادہ ہیں۔
بغداد مردہ خانے کے ڈائریکٹر قاصے حسن نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کا عملہ اتنی زیادہ لاشوں کا بوجھ سنبھالنے کے قابل نہیں ہے۔ عراق میں ہرگزرنے والے دن کے ساتھ تشدد سےمرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عراق میں امام عسکری کے مزار پر ہونے والے حملے کے بعد تشدد میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔ مردہ خانے کے ریکارڈ کے مطابق اس سال جنوری کے مہینے میں ایک ہزار ساٹھ لاشیں لائی گئی تھیں جبکہ جولائی میں ان کی تعداد 1855 ہو چکی ہے۔ مردہ خانے کے ڈائریکٹر قاصےحسن نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کا عملہ اتنی زیادہ لاشوں کو سنبھالنے کے قابل نہیں ہے۔ مردہ خانے کے ڈائریکٹر کے مطابق ہر روز تشدد میں مرنے والے پچاس سے ستر لوگوں کو مردہ خانے میں لایا جاتا ہے۔ مردہ خانے میں لائی جانے والی سو میں سے اسّی لاشیں لاوارث ہوتی ہیں۔ | اسی بارے میں بغداد کے لیئے مزید امریکی فوجی07 August, 2006 | آس پاس بغداد میں چالیس ہزار فوجی تعینات14 June, 2006 | آس پاس بغداد میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک 09 July, 2006 | آس پاس بغداد میں دھماکے، 19 ہلاک08 August, 2006 | آس پاس بصرہ میں ہنگامی حالت کا نفاذ31 May, 2006 | آس پاس بصرہ میں ہنگامے، پانچ عراقی ہلاک، کئی زخمی06 May, 2006 | آس پاس بصرہ میں کرفیو: پانچ عراقی ہلاک 06 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||