BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 May, 2006, 21:39 GMT 02:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بصرہ میں کرفیو: پانچ عراقی ہلاک
بصرہ
ہیلی کاپٹر کے گرائے جانے کے بعد ہونے والے ہنگاموں میں پانچ عراقی مارے گئے ہیں۔
بصرہ میں برطانوی فوج کے ہیلی کاپٹر کو مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد عراقی باشندوں اور برطانوی فوج میں ہونے والی جھڑپوں میں پانچ عراقی باشندے ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

برطانوی ہیلی کاپٹر کے گرنے سے کم از کم چار برطانوی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر راکٹ لگنے سے تباہ ہوا اور اس کا ملبہ بصرہ شہر میں ایک گھر پر گرا ہے۔


شہر میں ہنگامےاس وقت شروع ہوئے جب ہیلی کاپٹر کے گرنے کی جگہ سینکڑوں عراقی جمع ہو گئے اور وہ خوشی منا رہے تھے۔برطانوی فوج نے جب ان کو موقع سے ہٹانے کی کوشش تو جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ ان ہنگاموں میں دو بچوں سیمت پانچ عراقی ہلاک ہوئے ہیں۔

برطانوی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جوابی فائرنگ کی ہے۔ برطانوی ذرائع کا کہنا ہے ہلاک ہونے والی عراقی برطانوی فوجیوں کی فائرنگ سے نہیں بلکہ عراقیوں کے مارٹر فائر کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے کیونکہ مارٹر ایسی جگہ گرا جہاں عراقی باشندے اکھٹے تھے۔

لیکن برطانوی ذرائع کے ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

عراق میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ بصرہ برطانوی فوجیوں کے لیے محفوظ شہر نہیں رہا ہے جیسا کے پہلے تھا اور عراقی لوگوں اور برطانوی فوجیوں میں پہلے بھی کئی دفعہ جھڑپیں ہو چکی ہیں۔

گلیوں میں دوڑتے اور ہوائی فائرنگ کرتے برطانوی فوجی

بعض اطلاعات کے مطابق مسلح گروہوں کا تعلق ریڈیکل شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کی ملیشیا مہدی آرمی سے ہے۔ ٹیلی ویژن کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ جائے وقوع پر پہنچنے والی برطانوی بکتربند فوجی گاڑی کو آگ لگادی گئی اور مقامی لوگ خوشی منارہے تھے۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد