عراق: بمباری سے ستّر افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اتوار کو امریکی گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں نے رمادی کے قریب دو دیہات پر بمباری کر کے ستّر افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ فوج کے مطابق مرنے والے تمام افراد شدت پسند تھے جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے ہلاک ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایف 15 جنگی طیارے نے شدت پسندوں کے ایک گروہ پر بم گرایا جس سے بیس افراد مارے گئے۔ یہ حملہ اس جگہ پر کیا گیا جہاں ہفتے کو سڑک کے کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے پانچ امریکی فوجی مارے گئے تھے۔ امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ مشتبہ شدت پسند ایک اور بم نصب کرنے والے تھے جبکہ مقامی افراد نے اس بات کی تردید کی ہے۔ مقامی افراد نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ مرنے والے عام شہری تھے جو کہ ایک تباہ شدہ امریکی گاڑی کے گرد جمع تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ لوگ گاڑی کے گرد جمع تھے اور کچھ اس میں سے سامان نکال رہے تھے جو کہ عام سی بات ہے کہ اچانک بم آ گرا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایک اور واقعہ میں ابوفراج نامی گاؤں میں امریکی کوبرا ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کرنے والے ایک مسلح گروہ کو ہلاک کر دیا گیا۔ فوج کے مطابق ایک ایف 18 طیارے نے ان مسلح افراد کے ٹھکانے پر بمباری کی جس سے چالیس مشتبہ شدت پسند مارے گئے جبکہ خبررساں ادارے اے پی کے مطابق مرنے والوں میں چودہ عام شہری بھی شامل ہیں۔گ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||