عراق میں چھ میرین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے کہا ہے کہ جمعرات کو عراق کے مغرب میں دو مختلف بم دھماکوں میں اس کے چھ فوجی مارے گئے ہیں۔ امریکہ کے فوجی حکام نے بتایا کہ یہ دھماکہ فلوجہ شہر میں کارماہ کے قصبے کے قریب ہوا تھا جس میں چار فوجی ہلاک ہوئے تھے جبکہ دو میرین شام کی سرحد کے نزدیک سڑک پر ہونے والے ایک دھماکے میں مارے گئے۔ عراق میں نئے آئین کے حوالے سے اگلے ہفتے ہونے والے ریفرنڈم سے قبل امریکی افواج نے مزاحمت کاروں کے خلاف دو بڑی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||