عراق: پانچ امریکی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں موجود امریکی فوج کا کہنا ہے کہ حملوں کے مختلف واقعات میں پانچ میرین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق چار امریکی میرین ایک فوجی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے باعث ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ صوبہ انبار کے شہر فلوجہ میں پیش آیا جہاں امریکی فوج کو عراقیوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا رہا ہے۔ اس کے علاوہ موصل میں ایک سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ اس کے علاوہ امریکی فوج کے ساتھ ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک عراقی کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ امریکی حکام نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ میرین فوجی سکیورٹی اور استحکام برقرار رکھنے کی کارروائیاں کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے تھے۔ بغداد میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ حالیہ ہلاکتوں کے بعد عراق میں گزشتہ مارچ غیر ملکی پیش قدمی کے بعد ہلاک ہونےوالے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی پچھتر فیصد تعداد فائرنگ کا شکار ہوئی ہے جن میں بیشتر کا تعلق امریکہ سے ہے۔ عراقی مزاحمت کار امریکہ کی طرف سے عراق کو اقتدار منتقل کیے جانے کے بعد امریکی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ صوبہ انبار کی حدود بغداد کے جنوب سے لے کر شام کی سرحد تک پھیلی ہیں اور یہ صوبہ مزاحمتی کارروائیوں کا بڑا گڑھ رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||