BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 April, 2004, 07:51 GMT 12:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: امریکی فوج کو دہری مشکل
News image
امریکی فوج عراقی جنگ میں کئی مساجد کو نشانہ بنا چکی ہے
عراقی شہر فلوجہ اور نجف میں مزاحمتی گروہوں سے برسرِپیکار امریکی فوج کو شورش زدہ علاقوں میں مساجد سے متعلق ایک ہی سے مسائل اور تذبذب کا سامنا ہے۔

مذہبی امور سے متعلق بی بی سی کی نامہ نگار جین لیٹل لکھتی ہیں کہ پیر کو فلوجہ میں ہونے والی شدید لڑائی کے دوران امریکی میرین فوج نے ٹینک سے حملہ کر کے ایک مسجد کا مینار تباہ کر دیا تھا جو ان کے بقول باغی عراقیوں کا اڈہ تھا۔

جین لیٹل کے بقول یہ ایک اشتعال انگیز کارروائی تھی لیکن وہ لکھتی ہیں کہ اسلام میں مساجد کو اُس طرح مقدس تصور نہیں کیا جاتا جیسا تقدس گرجا گھروں کو عیسائیت میں حاصل ہے۔

برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی میں اسلامی تعلیمات کے شعبے سے وابستہ پروفیسر عبدالحاکم مراد کہتے ہیں کہ ’اسلام کسی چیز کو مقدس یا غیرمقدس نہیں بنا سکتا۔ مسجد ایک گرجا گھر سے مختلف ہوتی ہے اور پیغمبر اسلام نے بھی کہا تھا کہ مسلمانوں کے لئے پوری زمین کو مسجد بنا دیا گیا ہے‘۔

پروفیسر مراد کہتے ہیں کہ اسلامی حوالے سے مسجد کی اہمیت چاہے کچھ بھی ہو لیکن بیشتر مسلمانوں کے لئے مساجد کی بہت اہمیت ہے۔

News image
حضرت علی کا روزہ

وہ کہتے ہیں کہ ’عام تصور یہی ہے کہ امریکی انتظامیہ، جو ایوینجلیکل چرچ کی گرفت میں ہے، عراق کو نہ صرف امریکی فوجیوں اور تیل کے ماہرین سے بلکہ عیسائیت کا پرچار کرنے والے مشنری سے بھی بھر دینا چاہتی ہے۔ اس لئے مسلمانوں کی نگاہ میں فلوجہ میں مسجد کا مینار مسمار کیا جانا اسلام کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے‘۔

عراق میں مذہب اور سیاست کے حوالے سے جاری اس نازک صورت حال میں نجف شہر امریکیوں کے لئے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر اور ان کے حامی تاریخ اسلام کے اہم شہیدوں کی آخری آرام گاہ کے حوالے سے نجف کو انتہائی مقدس گردانتے ہیں اور اس کا تحفظ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مقتدیٰ الصدر کے اہم قریبی ساتھی شیخ جلیل النوری نے مصری ریڈیو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’سب یہ بات مانتے ہیں کہ نجف مقدس شہر ہونے کے علاوہ منفرد مذہبی، ثقافتی اور تاریخی اہمیت کا بھی حامل ہے۔ لادین فوجوں کی پیش قدمی تو درکنار، کسی کو بھی نجف کا تقدس پامال نہیں کرنا چاہئے‘۔

انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ ملک کے مقدس مقامات میں اسلحہ جمع کیا جا رہا ہے۔

ایک تجزیہ نگار کے بقول مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کی جانب سے کئے جانے والے خود کش حملوں کے باعث امریکی فوج شہر کے کنارے پر ہی رکی ہوئی ہے۔

تاہم بی بی سی کے علاقائی امور کے تجزیہ نگار صادق صبا کے مطابق عراق کی شیعہ قیادت اس بات پر برہم ہے کہ مقتدیٰ الصدر کی کارروائیوں کے سبب نجف شہر کے لئے خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد