BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 April, 2004, 01:58 GMT 06:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلوجہ:امن مذاکرات، جنگ کی دھمکی
News image
فلوجہ مسلسل محصور ہے
امریکی فوجی جرنیلوں نے مذاکرت کی ناکامی پر جنگی کارروائی کی دھمکی دی ہے جبکہ عرب لیگ نے جنگ کو ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔

اب تک چھ سو عراقی ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کے ہزاروں کی تعداد میں زخمی بھی ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

فلوجہ شہر میں عارضی جنگ بندی کو مستقل بنانے کے لیے عراق پر قابض امریکی فوجی حکام نے جنگجوؤں سے مذاکرات جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ خون خرابے کا پرامن حل تلاش کر لیا جائے گا۔

اس دوران عارضی جنگ بندی میں پیر کی صبح تک کی توسیع کر گئی تھی۔

ڈاکٹروں کے مطابق فلوجہ شہر پر شدید امریکی حملوں سے چھ سو سے زائد عراقی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔

تاہم امریکی فوجی جرنیلوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگجوؤں کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو فوجی کاروائی پھر شروع کردی جائے گی۔

اس صورتحال کو امریکی صدرجورج بش نے انتہائی پُرآشوب بتایا ہے۔

ایسٹر پر ٹیکساس میں اپنی رانچ پرگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بتانا مشکل ہے کہ بدترین تشدد کا وقت گزر چکا ہے یا نہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر عراق میں امریکی فوجی کارروائیوں کادفاع کرتے ہوئے انہیں مشرق وسطٰی میں طویل المعیاد امن اور امریکی سلامتی کے لیے مفید قرار دیا۔

صدر بش کے برعکس عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل عمرو موسٰی نے فلوجہ شہرکی لڑائی کو ناقابل قبول اورانتہائی سنگین قراردیاہے۔

انہوں نےبتایا کہ قاہرہ میں تنظیم کے اجلاس کے شرکاء نے فلوجہ میں عراقی شہریوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔

دریں اثناء عراقی گورننگ کونسل کے رکن موافق الرباعی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ موافق الرباعی عراقی گورننگ کونسل کے چوتھے رکن ہیں جنہوں نے حالیہ دنوں میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

کونسل کے شیعہ رکن نوری بدران نے جمعرات کے روز اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں عراق میں امریکی اعلیٰ منتظم پال بریمر نے ایسے کرنے کو کہا ہے۔

اس سے پہلے انسانی حقوق کے عبوری وزیر عبدالباسط ترکی اور عیاد علاوی بھی کونسل سے استعفے دے چکے ہیں۔

گورننگ کونسل کے کئی ارکان نے فلوجہ میں عراقی فوجی کارروائی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد