BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغداد: امریکی فوجیوں پر حملہ
News image
عراق میں امریکی فوجیوں پر حملے مسلسل جاری
عراقی جنگجوؤں نے بغداد کے شمالی حصے میں امریکی فوجیوں کو چھپ کر حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے رپورٹر نے کہا ہے کہ دو امریکی فوجی گشتی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے سے ایک گھر بھی منہدم ہو گیا۔

بعض عینی شاہدوں کے مطابق یہ گشتی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بموں کے باعث دھماکے سے اڑ گئیں جبکہ بعض کا کہنا ہے ان گاڑیوں کو راکٹ کی مدد سے چلنے والے دستی بموں سے نشانہ بنایا گیا۔

ایک عراقی پولیس اہلکار کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ اس واقعہ میں متعدد امریکی ہلاک ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے عراق میں موجود امریکی حکام نے کہا تھا کہ شیعہ مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامی نجف شہر کے، جسے امریکی فوج نے گھیرے میں لے رکھا ہے، سکولوں اور مسجدوں میں اسلحہ جمع کر رہے ہیں۔

امریکی فوج کے ترجمان ڈین سینر نے کہا تھا کہ علاقے میں خطرناک صورت حال پیدا ہو رہی ہے۔

News image
ایک شخص مقتدیٰ الصدر کا پوسٹر اٹھائے ہوئے

امریکی کمانڈروں نے واضح کیا تھا کہ وہ شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کو گرفتار یا ہلاک کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ مقتدیٰ الصدر کا کہنا یہ تھا کہ اگر فلوجہ پر حملہ کیا گیا تو ان کے حامی خودکش حملے کریں گے۔

دوسری جانب یہ اطلاعات ہیں کہ امریکی کمانڈروں نے صدر جارج بش کے صلاح مشورے کے بعد محصور شہر فلوجہ میں عراقی جنگجوؤں کے خلاف بھرپور کارروائی کا منصوبہ ملتوی کر دیا ہے۔

نہ صرف یہ بلکہ مقامی مصالحت کاروں سے طے پانے والے معاہدے کے تحت امریکی فوج منگل سے عراقی محافظ دستوں کے ہمراہ فلوجہ میں گشت شروع کر دے گی۔

واشنگٹن میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق صدر بش پر یہ بات بظاہر آشکار ہو گئی ہے کہ بھرپور حملے کے نتائج اور خطرات انتہائی زیادہ ہوں گے۔

تاہم امریکی ترجمان کے بقول امریکہ فوج بھی استعمال کر سکتا ہے۔

عراق کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی لخدر براہیمی نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ فلوجہ کے برہم عوام کو تنہا کرنے سے گریز کرے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد