عراق میں دس مزید امریکی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں تشدد کے مختلف واقعات میں کم از کم دس امریکی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق تین امریکی فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب عراق کے شمال میں واقع دیوانیہ قصبے کے قریب ایک فوجی قافلے پر چھپ کر حملہ کیا گیا۔ ایک اور امریکی فوجی بغداد کے مغرب میں واقع الانبار صوبے میں ہلاک ہوا۔ اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ شام کی سرحد کے قریب ہونے والی جھڑپوں میں پانچ امریکی مرین فوجی اور کئی عراقی ہلاک ہو گئے ہیں۔ علاقے میں موجود ایک امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ تصادم کا آغاز سنیچر کے روز اس وقت ہوا جب شورش پسندوں نے سرحدی قصبے حصیبہ کے قریب ایک امریکی مرین قافلے پر چھپ کر حملہ کیا۔ اس کے بعد جھڑپوں کا ایک ایسا سلسلہ شروع ہوا جو اتوار بعد دوپہر تک جاری ہے۔ امریکی فوجی حکام نے ابھی تک اس واقعے کے بارے میں سامنے آنے والی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ سنیچر کے روز بغداد میں سڑک کے کنارے نصب کئے گئے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||