امریکی فوجیوں کی چھٹیاں منسوخ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفلڈ نے کہا ہے کہ انہوں نے عراق سے چھٹی پر آنے والے بیس ہزار امریکی فوجیوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کی ڈیوٹی کی مدت میں توسیع اس لیے کی گئی ہے کہ امریکی فوجی کمانڈروں نے مزید فوجی دستوں کا جو تقاضا کیا ہے اسے پورا کیا جا سکے۔ وزیر دفاع نہ کہا ہے کہ ڈیوٹی میں یہ مزید نوے دن کی توسیع افسوسناک ہے تاہم اس وقت امریکہ حالت جنگ میں ہے اور اس میں کامیابی کے لیے جو بھی ضروری ہو گا اسے وہ کرنا ہی پڑے گا۔ رمزفلڈ نے فلوجہ میں امریکی فوجیوں کے کردار کا بھی دفاع کیا ہے اور کہا کہ عربی ٹی وی چینل الجزیرہ کی یہ رپورٹ کہ امریکی فوجیوں نے سینکڑوں شہریوں کو ہلاک کیا ہے غلط، خبیثانہ اور بلاجواز ہے۔ امریکی فوجی کمانڈروں نے فلوجہ میں امریکیوں پر حملوں اور نجف میں مزاحمت کے بعد عراق میں مزید امریکی فوجی دستوں کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ تاہم امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ پینتیس ہزار کی سطح پر برقرار رکھی جائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||