عراق میں ایرانی سفارتکار ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں ایک ایرانی سفارتکار کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔ فرسٹ سیکرٹری خلیل نعیمی کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ سفارتخانے کے قریب ہی کار میں تھے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ایک افسر محمد نوری نے تہران میں ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ مسٹر نعیمی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔ تشدد کے دیگر واقعات میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی فوجیوں کو گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں موصل اور سمارا کے شہروں میں ہلاک کیا گیا ہے تاہم ان ہلاکتوں کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ بعقوبہ میں ایک رہائشی علاقے پر راکٹوں کے حملے میں تین عراقی شہری ہلاک ہوگئے جن میں ایک عورت اور اس کے دو بچے شامل ہیں جبکہ دو بچے زخمی ہوئے ہیں۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا تھا۔ ایک اور پیش رفت میں جاپان کے تین مغویان کو رہا کردیا گیا ہے۔ جاپانی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ اس کے تین شہری جنہیں عراق میں چند روز قبل اغوا کیا گیا تھا، اب رہا کردیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پانچ جاپانیوں کو اغوا کیا گیا تھا۔ جس گروہ نے انہیں اغوا کیا تھا اس نے دھمکی دی تھی کہ جاپانی فوج عراق سے واپس نہ بلائے جانے کی صورت میں وہ انہیں ہلاک کردیں گے۔ دریں اثناء سپین کے وزیر اعظم خوض لوئیز رودریگیز نے پارلیمان کو بتایا ہے کہ وہ انتخابات سے قبل کیے گئے اپنے اس عہد کو پورا کریں گے کہ اقوام متحدہ کی سرپرستی نہ ہونے کی صورت میں وہ عراق سے اپنی فوج واپس بلالیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں سپین کے فوجیوں کی تعداد دگنی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے کیونکہ وہاں اقوام متحدہ کی سرپرستی موجود ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سپین کی حکومت نے اپنے آپ کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لئے وقف کردیا ہے۔ دوسری جانب روس نے عراق سے اپنے شہریوں کا انخلاء شروع کردیا ہے۔ اس مقصد کے لئے روس نے اپنے طیارے عراق بھیجے ہیں جو وہاں موجود آٹھ سو روسی شہریوں کو وطن واپس لائیں گے۔ یہ پیش رفت عراق میں غیر ملکیوں کے بڑھتے ہوئے اغوا کے واقعات کے پیش نظر کی گئی ہے۔ چودہ غیر ملکیوں کے اغوا کی تصدیق کی گئی تھی جن میں چار اطالوی، تین جاپانی، ایک امریکی، ایک اسرائیلی عرب اور چیک اور کینیڈا کے بالترتیب تین اور ایک شخص شامل ہیں۔ اغوا کاروں نے ایک اطالوی شخص کو ہلاک کردیا تھا۔ تین طیارے بغداد کے لئے روانہ کردیے کرگئے ہیں جبکہ چار پروازیں جمعہ کو بھیجی جائیں گی۔ اس ہفتہ تین روسیوں اور اور یوکرین کے پانچ باشندوں کو اغوا کرکے رہا کردیے گئے۔ عراق میں روس توانائی سمیت کئی شعبوں کا بڑا ٹھیکیدار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں بڑی تعداد میں روسی شہری مختلف ملازمتوں سے وابستہ ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||