BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان، فوج عراق بھیجنے پر غور

مسعود خان
’بھارت سے جاری مذاکرات پر حالیہ بیانات سے کوئی خلل نہیں پڑے گا‘
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکہ نے عراق فوج بھجوانے کے لئے درخواست کی ہے اور پاکستان اس کا جائزہ لے رہا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق میں اپنی فوج صرف اقوام متحدہ کے فیصلے کے تحت ہی بھیجے گا۔

امریکہ نے کئی ممالک سے ، بشمول پاکستان اور بھارت، یہ درخواست کی ہے کہ وہ عراق کے لیے اپنے دستے تعینات کریں۔

عراق میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے اپنے مزید فوجی عراق بھیجنے کے امکان کو رد کردیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے صورتحال برقرار رہنے کی صورت میں اپنے فوجی واپس بلانے کی دھمکی دی ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بیان اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت سے جاری مذاکرات پر حالیہ بیانات سے کوئی خلل نہیں پڑے گا کیونکہ دونوں ممالک بات چیت آگے بڑھانےکے لئے سنجیدہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنرل مشرف کے اس بیان جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر پاک بھارت مذاکرات میں اگست تک مسئلہ کشمیر پر کوئی پیش رفت نہ ہو ئی تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

ان کے اس بیان کے بعد یہ تاثر پیدا ہوا تھا کہ جیسے صدر مشرف نے کوئی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے لیکن پاکستان حکومت نے بعد میں وضاحت کی تھی کہ کوئی ڈیڈلائن مقرر نہیں کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ جوہری معاملات کے متعلق اعتماد کی بحالی کے اقدامات کے حوالے سے بات چیت کے لئے پاکستان نے جو تاریخ تجویز کی تھی بھارت نے ابھی تک اس کا جواب نہیں دیا۔

البتہ ان کا کہنا تھا کہ سرینگر سے مظفر آباد تک بس سروس کی بحالی کے متعلق بات چیت کی تاریخ طے کرنے کے لئے رابطے جاری ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد