BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 April, 2004, 11:23 GMT 16:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اقوام متحدہ کی نئی قرارداد پر زور
بلیئر اور عنان
ٹونی بلیئر کا کہنا ہے کہ عراق میں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک نئی قرارداد کی ضرورت ہے
برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے کہا ہے کہ وہ عراق میں تیس جون تک اقتدار کی منتقلی کے لئے اقوام متحدہ کی نئی قرارداد پر زور دے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل کوفی عنان سے نیویارک میں ملاقات کے بعد بلیئر نے کہا ہے کہ عراق کے بارے میں بین الاقوامی برادری کا مقصد مشترکہ ہے۔

کوفی عنان سے یہ مذاکرات برطانوی وزیراعظم نے صدر بش سے ملاقات سے قبل کئے ہیں۔ ٹونی بلیئر کا کہنا ہے کہ عراق میں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک نئی قرارداد کی ضرورت ہے۔

صدام حکومت کے خاتمے کے ایک برس بعد بھی اتحادی فوجیوں کو عراقی شورش کا سامنا ہے جو روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکہ کا حد سے زیادہ طاقت کا استعمال عراقیوں کو غیر ملکی افواج کے خلاف متحد کررہا ہے۔

امریکی وزیر دفاع ڈونالڈ رمز فیلڈ نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں متعین بیس ہزار امریکی فوجیوں کے قیام کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ صدر بش کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور بش اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے لخدر براہیمی کا انتظار کررہے ہیں تاکہ وہ اس تجویز کے ساتھ عراق سے واپس آجائیں جن پر وہ وہاں موجود حکام سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

دریں اثناء امریکہ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ عراق کے مستقبل سے متعلق اقوام متحدہ کے منصوبے سے مطمئن ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے لخدر براہیمی کی تجاویز وزن رکھتی ہیں۔

ابھی براہیمی کی تجاویز پر غور کیا جارہا ہے لیکن توقع ہے کہ ان کی تجویز یہی ہوگی کہ تیس جون کو اقتدار کی منتقلی کے بعد عراق کی حکمراں کونسل کث ایک عبوری حکومت سے تبدیل کردیا جائے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد