BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نجف ، چار فوجیوں سمیت بیس ہلاک
نجف
نجف میں مظاہرین پر فائرنگ
عراقی شہر نجف میں ہسپانوی فوج اور عراقیوں میں تصادم کے دوران چار فوجیوں سمیت بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہسپانوی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق وسطی امریکہ کے ملک السلواڈور سے تھا۔

نجف کے علاوہ اتوار کو جنوبی بصرہ اور بغداد سے بھی شیعہ مظاہرین کے مظاہروں کی خبریں ملی ہیں۔

نجف میں سو کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق ہسپانوی افواج نے اپنے فوجی اڈے پر مظاہرہ کرنے والے ایک ہجوم پر گولیاں چلانا شروع کر دیں۔

شیعہ مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامی مظاہرین اپنے ایک ساتھی کے زیر حراست لیے جانے پر یہ مظاہرہ کر رہے تھے۔

نجف میں رونما ہونے والی اس صورتحال پر عراق میں انتظامی امور کے امریکی رہنما پال بریمر نے کہا ہے کہ’ عراقیوں نے اپنی حد پار کی ہے‘۔

مقتدیٰ الصدر کے حامیو ں کی جانب سے اس حراست کے اس دعوے کی امریکی اور صرف ہسپانوی افواج نے تصدیق نہیں کی ہے۔

نجف میں مظاہرے
 نجف میں رونما ہونے والی اس صورتحال پر عراق میں انتظامی امور کے امریکی رہنما پال بریمر نے کہا ہے کہ’ عراقیوں نے اپنی حد پار کی ہے‘۔
پال بریمر

یہ واضح نہیں کہ پہلے گولی کس جانب سے چلائی گئی۔ جبکہ ایک فوجی ترجمان کے مطابق انہوں نے اپنے دفاع میں فائر کھولا تھا۔

مقتدی الصدر کے یہ حامی نجف میں امریکی اتحاد میں شامل قابض ہسپانوی فوج کے فوجی اڈے کے سامنے یہ مظاہرہ کر رہے تھے۔

نجف سے ملنے ایک اطلاع میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے ہسپانوی افواج پر پتھر برسائے جس کے جواب میں امریکی اتحاد والی قابض ہسپانوی فوج نے مظاہرین پر گولیاں چلائیں۔

پچھلے کچھ دنوں سے مقتدی الصدر کے حامیوں کی جانب سے نہ صرف ان کے ایک ساتھی کی حراست بلکہ مقدیٰ الصدر کی حمایت والے اخبار کے بند کیے جانے پراحتجاجی مظاہروں کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد