BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 April, 2004, 10:18 GMT 15:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قاتلوں کو نہیں چھوڑیں گے: بریمر
News image
عراق کے امریکی منتظم پال بریمر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ چار عام امریکی ٹھیکےداروں کے قاتلوں کو، جن کی لاشوں کے ہجوم نے ٹکڑے کر دیئے تھے‘ کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

پال بریمر نے کہا کہ فلوجہ میں بدھ کو چار امریکی ٹھیکےداروں اور ایک اور حملے میں پانچ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ذمہ داروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

عراقی پولیس اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہونے والوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان واقعات میں ہلاک ہونے والے امریکیوں کی موت رائیگاں نہیں جائے گی۔

اس سے پہلے امریکہ نے عراق میں سکیورٹی کے چار عام امریکی ٹھیکےداروں کی ہلاک اور ان کےجسمانی اعضاء کاٹے جانے کے واقعہ کی مذمت کی تھی۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان ’ہولناک حملوں‘پر تاسف کے اظہار کے علاوہ یہ عہد بھی کیا گیا ہے کہ امریکہ عراق میں قیام جمہوریت کے مشن سے نہیں ہٹے گا۔

فلوجہ میں کئے گئے اس حملے میں ان چاروں امریکی ٹھیکےداروں افراد کو گولی مار کر ہلاک اور ان کی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا تھا جس کے بعد خوشی سے نعرے لگاتے ہوئے لوگوں نے لاشوں کے اعضاء کاٹے اور دو لاشوں کو پُل سے لٹکا دیا تھا۔

فلوجہ کے ہی قریب جمعرات کو کئے گئے ایک اور بم حملے میں پانچ امریکی سپاہی بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

اس کے علاوہ بغداد کے جنوب مغرب میں پانچ سو پچاس کلومیٹر پر واقع شہر بصرہ میں ایک گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکرانے سے تین برطانوی سپاہی زخمی ہو گئے تھے۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران عراق میں موجود اتحادی فوج کے خلاف کئے گئے یہ حملے ہولناک ترین کارروائیاں تھیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان سکاٹ مکمیلن نے فلوجہ میں کئے گئے حملوں کا ذمہ دار ’دہشت گردوں‘ اور معزول صدر صدام حسین کے حامیوں کو ٹھہرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاشوں کے ٹکڑے کئے جانا سخت مذمت کے لائق ہے لیکن اس کے باوجود عراق میں جمہوریت کی بحالی کی کوششیں جاری رہیں گی۔

امریکی کمپنی بلیک واٹر سکیورٹی کنسلٹنگ نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے چار عام امریکی ٹھیکےدار کمپنی کے ملازم تھے لیکن ان کی حتمی شناخت ابھی نہیں کی جا سکی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد