| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
دس عراقی پولیس اہلکار ہلاک
امریکی فوج نے عراق کے شہر فالوجہ کے قریب فائرنگ کر کے دس عراق پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ امریکی عینی شاہدین کے مطابق پولیس اہلکار کار میں سوار مسلح ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہے تھے۔ جب وہ امریکی فوج کی طرف سے لگائے ہوئے ایک ناکے کے پاس سے گزرے تو فوج نے ان پر فائرنگ کر دی۔ امریکی فوج نے فائرنگ کے اس واقعہ پر ابھی تک کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا۔ اگر اس بات کی تصدیق ہو گئی تو یہ گزشتہ دو روز میں فرینڈلی فائر کا دوسرا واقعہ ہو گا۔ اس سے پہلے بدھ کے روز امریکی فوج کے ایک قافلے پر حملے کے بعد ایک عراق پولیس اہلکار کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا گیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |