BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 31 March, 2004, 08:57 GMT 13:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
5 فوجی ہلاک، 4 مسخ لاشیں برآمد
News image
بغداد کے قریب باغیانہ کارروائیاں جاری
عراق میں جنگجوؤں کے ہاتھوں چار فوجی ٹھیکیدار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک علیحدہ واقعہ میں پانچ امریکی فوجی ایک بم حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

اتحادی فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب بغداد کے مغرب میں فوجیوں کی ایک گاڑی کو بم سے اڑا گیا۔

کہا جاتا ہے کہ عراق میں اتحادی افواج کے لیے خاصے دنوں بعد یہ ایک خوں آشام دن تھا۔

امریکی اور اتحادی دستوں کی مخالفت کے اہم مرکز فلوجہ شہر میں پیش آنے والے ایک علیحدہ واقعہ میں باغیوں نے دوگاڑیوں پر گھات لگا کرفائرنگ کی اور گاڑیوں کی نذرآتش کردیا۔

جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ لوگ ٹھیکیدار تھے اور امریکی فوج کے کیے کام کرتے تھے۔ ہلاک ہونے والے ان لوگوں کی قومیتی شناخت نہیں بتائی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان کی نعشوں کو ایک ہجوم کے سامنے گھسیٹا گیا اور دو کی نعشوں کو ایک پل سے لٹکا دیا گیا۔

کہا جاتا ہے کہ ٹھیکیداروں کو ان کی گاڑی ہی میں نذرِ آتش کر دیا گیا۔ گاڑی میں موجود افراد کی جلی ہوئی مسخ لاشیں بمشکل باہر نکالی گئیں۔

امریکی ترجمان نے اس حملے کی تصدیق کر دی ہے التبہ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق کس ملک سے تھا۔

اطلاعات کے مطابق فلوجہ میں پیش آنے والے ایک علیحدہ واقعہ میں باغیوں نے دو گاڑوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد