BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دو امریکی فوجی ہلاک، تین زخمی
بغداد میں بم دھماکہ
اتوار کے روز ہونے والے کار بم حملے میں چھھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے

عراق میں امریکی فوجی حکام نے کہا ہے کہ بغداد کے شمال مشرق میں امریکی فوجیوں پر حملے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق جب ایک فوجی قافلہ سڑک پر سے گزر رہا تھا تو سڑکے کے کنارے نصب ایک بم پھٹ گیا جس کے ساتھ ہی قافلے پر ہلکے ہتھیاروں سے گولیاں چلائی گئیں۔

اس سے قبل قصبہ بیجی میں ایک گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

اس تازہ واقعہ کے بعد امریکی صدر بش کی جانب سے عراق میں جنگی کارروائیوں کے باقاعدہ خاتمے کے اعلان سے لیکر اب تک ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چھیانوے ہوگئی ہے۔

امریکہ کی قیادت والی فوج پر ہرروز اوسطاً بیس حملے ہو رہے ہیں۔

دوسری طرف دارالحکومت بغداد میں اتوار کے روز عراق کی انتظامی کونسل کے زیر استعمال ہوٹل پر ہونے والے کار بم حملے کے بعد صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اس بم حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

حکام نے کہا ہے کہ اس کار دھماکے کے بعد کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد