فلوجہ :دو امریکی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی حکام نے بتایا ہے کہ فلوجہ کے نزدیک ایک راکٹ حملے میں دو امریکی سپاہی ہلاک ہوگئے ہیں۔ دریں اثناء بغداد میں امریکی فوجی ہیڈکوارٹر کے نزدیک دو دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے فلوجہ میں امریکی فوجیوں اور مسلح عراقیوں کے درمیان بے شمار تصادم ہوچکے ہیں۔ بغداد میں قابض افواج کے صدر دفتر پر ماضی میں بھی کئی حملے کئے جاتے رہے ہیں۔ دو ہی روز قبل بغداد کے مرکزی حصہ میں کئی دھماکے ہوئے تھے۔ جمعرات کو بغداد میں ایک بم حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ اب اتوار کی ہلاکتوں کے ساتھ ہی امریکہ میں عراق جنگ کے بعد ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد تین سو ترانوے تک جاپہنچی ہے۔ اس سے قبل بغداد کے وسطی علاقے میں ایک ہوٹل کے باہر ایک طاقتور بم دھماکہ ہوا تھا جس میں کم سے کم سات افراد ہلاک اور پنتالیس زخمی ہوئے تھے۔ امریکی حکام اپنے فوجیوں پر کئے جانے والے حملوں کا الزام صدام کے حامیوں پر عائد کرتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||