| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
موصل بم دھماکہ، امریکی ہلاک
موصل میں سڑک کے کنارے ہونے والے بم دھماکے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق بم اس وقت پھٹا جب ایک امریکی فوجی قافلہ شہر کے وسط سے گزر رہا تھا۔ امریکی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بغداد میں بی بی سی کے نامہ کے مطابق امریکی فوج کی طرف سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے باوجودگزشتہ چند ہفتوں میں موصل میں امریکی قافلوں پر شدت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||