| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق: تین امریکی فوجی ہلاک
امریکی فوجی حکام نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کے روز مختلف حملوں میں اس کے تین فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک حملہ دارالحکومت بغداد کے شمال مغرب میں واقع قصبہ بلد میں ہوا جس میں امریکی فوجی اڈہ کو مارٹر کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حملہ کے نتیجہ میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا اور دو زخمی ہوگئے۔ دیگر دو حملے بغداد کے جنوب میں گشت کرنے والے دستوں پر کیے گئے۔ ان حملوں میں دیسی ساختہ کے بم استعمال ہوئے۔ ادھر سنیچر کے روز عراق کے شمالی شہر تکریت سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک عورت اور بچے سمیت چار عراقی ہلاک کر دیئے گئے۔ ایک امریکی ترجمان کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہیں اس واقعہ کی خبر ملی ہے تاہم انہوں نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ یہ ہلاکتیں امریکی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ہوئیں ہیں۔ فوجی حکام کہتے ہیں کہ اب امریکی فوج پر ہونے والی حملوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے جو دو ماہ قبل روزانہ چالیس تک ہوتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب ہروز تقریباً پندرہ حملے ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ امریکی فوجی کی نئی حکمت عملی کا نتیجہ ہے جس کے تحت وہ چھاپہ ماروں تیز تر تلاش کر رہی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||