| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
چار عراقی خواتین، دو امریکی ہلاک
بعداد کے شہر فلوجا میں امریکی فوجی اڈے پر صفائی کا کام کرنے والے عملے پر فائرنگ میں چار عراقی خواتین ہلاک ہو گئی ہیں۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خواتین عملے کی منی وین پر فائرنگ میں ہلاک ہوئیں۔ منی وین میں سوار تمام افراد امریکی فوجی اڈے پر صفائی یا دھوبی کا کام کرتے تھے۔ اس کے علاوہ بقوبہ کے قریب ایک مارٹر حملے میں کم سے کم دو امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس حملے میں ایک افوجی شدید زخمی بھی بتایا گیا ہے۔ کچھ اطلاعات کے مطابق بغداد میں عراقی پولیس پر بھی حملہ ہوا ہے تاہم اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||