| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
فالوجہ: امریکی فوج پر حملہ
بغداد کے مغربی شہر فالوجہ میں امریکی فوجی کاررواں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس دوران بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا اور اطلاعات کےمطابق متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں متعدد عراقی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کا یہ تازہ واقعہ فالوجہ میں جمعہ کو ہونے والی فائرنگ کے بعد پیش آیا ہے جس میں امریکی فوج کےہاتھوں ناکے پر نہ رکنے والی ایک گاڑی میں سوار دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔ امریکی فوج نے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ فالوجہ میں اس سے پہلے بھی اس قسم کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں جس کی وجہ سے فالوجہ میں امریکہ مخالف جذبات زور پر ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||